ریلوے میں نوکری دلانے کے نام پر 300 امیدواروں سے 21 کروڑ روپے کی ٹھگی، ملزم گرفتار

ویسٹرن ریلوے (ڈبلیو آر) ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ ریلوے میں نوکریوں کا وعدہ کر کے 300 سے زیادہ لوگوں سے تقریباً 21 کروڑ روپے کی ٹھگی کرنے کے الزم میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا

<div class="paragraphs"><p>آئی اے این ایس</p></div>

آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

ممبئی: ویسٹرن ریلوے (ڈبلیو آر) ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ ریلوے میں نوکریوں کا وعدہ کر کے 300 سے زیادہ لوگوں سے تقریباً 21 کروڑ روپے کی ٹھگی کرنے کے الزم میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ آئی اے این ایس کی رپورٹ کے مطابق ایک اطلاع کے بعد ویجیلنس اہلکاروں نے نگرانی کی اور اس دھوکہ دہی کا پتہ لگایا جو تین ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری تھی۔

ویسٹرن ریلوے کے چیف ترجمان سمیت ٹھاکر نے کہا کہ ویجیلنس ٹیم نے ایک باہری شخص اور ریلوے میں ملازمت کے خواہاں دو 'پراکسی امیدواروں' کی مدد سے مشتبہ شخص کو پکڑنے کے لیے جال بچھایا تھا۔ بقیہ رقم وصول کرنے کے لیے اسے ممبئی سنٹرل اسٹیشن پر بلانے کے جال کے ایک حصے کے طور پر 20000 روپے بھی گوگل پے کے ذریعے جزوی ادائیگی کے طور پر ملزم کے اکاؤنٹ میں جمع کرائے گئے۔


وہ اس وقت پکڑا گیا جب وہ جمعہ کی دوپہر 2 بجے کسی کام کے لیے باقی رقم لینے کے لیے مقررہ جگہ پر آیا۔ ڈبلیو آر ویجیلنس کی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ ملزم نے مبینہ طور پر فی امیدوار 9-10 لاکھ روپے جمع کیے تھے۔ وہ کولکاتا کے ایک ساتھی کی مدد سے فرضی دستاویزات تیار کرتا تھا۔

ٹھاکر نے کہا کہ ملزم کے سمارٹ فون پر 180 بلاک شدہ نمبر ملے ہیں، جو غالباً متاثرین کے تھے، جنہوں نے اسے ریلوے میں نوکری دلانے کے لیے بھاری رقم ادا کی تھی۔

تحقیقات میں دھوکہ دہی کا شکار ہونے والے تقریباً 120 چیٹس کا بھی انکشاف ہوا، جس میں وہ 5-8 لاکھ روپے کی رقم واپس کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے، جو انہیں ملازمتوں کے لیے ادا کیے گئے تھے۔

بھرتی کیے گئے ملازمین کے تمام جعلی دستاویزات، چیٹ اور ویڈیوز برآمد کر لیے گئے ہیں اور معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ٹھاکر نے کہا، ملزم کو ممبئی سنٹرل میں سرکاری ریلوے پولیس کے حوالے کر دیا گیا اور آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔