ملک میں کورونا کے 20 ہزار نئے کیسز ، 23 ہزار سے زائد شفایاب

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے تقریبا 20 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، تاہم یہ راحت کی بات یہ ہے کہ اسی عرصے کے دوران اس موذی وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے زیادہ تھی

کورونا وائرس / تصویر یو این آئی
کورونا وائرس / تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

نئی دہلی: ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے تقریبا 20 ہزار نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، تاہم یہ راحت کی بات یہ ہے کہ اسی عرصے کے دوران اس موذی وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 23 ہزار سے زیادہ تھی۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 20،036 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 86 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ اسی کے ساتھ ہی 23،181 مریضوں کی شفایابی سے صحت مند مریضوں کی تعداد 98.83 لاکھ ہوگئی اور یہ شرح 96.08 فیصد ہے۔


ایکٹیو کیسز کی تعداد 3،402 سے گھٹ کر 2.54 لاکھ رہ گئی اوریہ شرح 2.47 فیصد ہے ۔ اسی عرصے میں 256 مریضوں کی موت کے ساتھ ملک میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1،48،994 ہوگئی اور اس کی شرح اب بھی 1.45 فیصد ہے۔

خطہ مراٹھواڑہ میں کوروناوائرس کے مزید 241 نئے کیسز

مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ 19) کے 241 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔ جمعہ کے روز ہیلتھ افسران نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ اسی عرصے کے دوران کورونا وائرس سے اس خطہ میں 10 مریضوں کی اموات بھی ہوئی ہیں۔


مراٹھواڑہ کے ضلعی صدر دفاتر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق خطے کے آٹھ اضلاع میں اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر رہا جہاں کوروناوائرس کے 60 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور پانچ مریضوں کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد ضلع جالنا میں 21 نئے کیسزاور تین اموات ، ضلع لاتور میں 45 نئے کیسز اور ایک شخص کی موت ، ضلع ناندیڑ میں 42 ، ضلع بیڈ میں 36 ،ضلع پربھنی میں 11 اور ضلع ہنگولی میں کورونا وائرس کے ایک کیس ملے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔