ملک مخالف مواد پیش کرنے والے 20 یوٹیوب چینلز اور دو ویب سائٹس بلاک

پاکستان کے اندر کچھ ویب پورٹلز اور یوٹیوب چینلز کے ذریعے جعلی خبریں اور ہندوستان مخالف مواد دکھا کر ملک کے اندر خوف اور انتشار پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

فائل تصویر آئی اے این ایس
فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

مرکزی حکومت نے ملک مخالف مواد پھیلانے پر 20 یوٹیوب چینلز اور دو ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ہے۔ اطلاعات و نشریات کی وزارت نے منگل کو ایک ریلیز جاری کرکے اس بارے میں باضابطہ اطلاع دی۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے کیمپس میں صحافیوں کو بتایا کہ سرحد پار سے چلنے والے ان پلیٹ فارمز سے ہندوستان مخالف مواد دکھایا جا رہا تھا، اس لیے حکومت نے ان کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے یہ قدم اٹھایا ہے۔


ٹھاکر نے کہا کہ پاکستان کے اندر کچھ ویب پورٹلز اور یوٹیوب چینلز کے ذریعے جعلی خبریں اور ہندوستان مخالف مواد دکھا کر ملک کے اندر خوف اور انتشار پھیلانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وہ ملکی قوانین کی بھی مسلسل خلاف ورزی کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ قدم پاکستان کے خلاف ملک کے خلاف چلنے والے ایجنڈے کو روکنے کے لیے اٹھایا ہے تاکہ ایسی قوتوں کو کام نہ کرنے دیا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔