غریب ترین 20 فیصد آبادی کمر توڑ مہنگائی کی مار برداشت کر رہی: ملکارجن کھڑگے

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے جمعہ کو مہنگائی کے مسئلہ پر بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت پر طنز کیا اور کہا کہ غریب ترین 20 فیصد آبادی کمر توڑ مہنگائی کی مار برداشت کر رہی ہے

<div class="paragraphs"><p>ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس</p></div>

ملکارجن کھڑگے / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے جمعہ کو مہنگائی کے مسئلہ پر بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت پر طنز کیا اور کہا کہ غریب ترین 20 فیصد آبادی کمر توڑ مہنگائی کی مار برداشت کر رہی ہے۔ ایکس پر ہندی میں کی گئی پوسٹ میں کانگریس صدر نے کہا، ’’مودی جی، ادھر ادھر کی باتیں کر کے عوام کی توجہ 'مہنگائی کی لوٹ مار' سے ہٹانا چاہتے ہیں!

انہوں نے کہا، ’’مودی حکومت کی لوٹ مار کی وجہ سے کمر توڑ مہنگائی کا سب سے زیادہ خمیازہ 20 فیصد غریب ترین لوگوں کو برداشت کرنا پڑا رہا ہے۔ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور ملک کو اب احساس ہو گیا ہے کہ ان کی پریشانیوں کی واحد وجہ بی جے پی ہی ہے۔‘‘


انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں عوام بی جے پی کو سبق سکھا کر اس لوٹ کا بدلہ ضرور لیں گے۔ کانگریس لیڈر نے کہا، ’’مہنگائی کے معاملے پر - جڑے گا بھارت، جیتے گا انڈیا!" اس نے اپنے دعوؤں کی تائید کے لیے سی آر آئی ایس آئی ایل کی تحقیقی رپورٹ اور اگست کے لیے خوردہ افراط زر کے اعداد و شمار کے ساتھ گرافکس کا بھی اشتراک کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔