دہلی کے براڑی میں زیر تعمیر عمارت گر نے سے 20 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ
دہلی کے براڑی میں ایک چار منزلہ زیر تعمیر عمارت گر گئی۔ ملبے تلے 20 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ملبے سے 12 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

تصویر بشکریہ ویپن قومی آواز
دہلی کے براڑی میں ایک چار منزلہ زیر تعمیر عمارت گر گئی۔ ملبے کے نیچے 20 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فائربریگیڈ اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ٹیم نے 12 افراد کو بچا کر ملبے سے نکال لیا ہے۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع خبر کے مطابق اس واقعے میں 8 سالہ بچی ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئی۔
دہلی فائر چیف نے کہا کہ پیر کی شام تقریباً 7 بجے براڑی میں آسکر اسکول کے قریب چار منزلہ عمارت جے ایچ پی ہاؤس کے گرنے کی اطلاع ملی۔ ملبے میں 20 افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ ٹیم نے 8 افراد کو بچا کر نکال لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان تمام لوگوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ 250 گز کی چار منزلہ زیر تعمیر عمارت تھی۔
یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ براڑی ی کے رکن اسمبلی سنجیو جھا سے کہا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر کارکنوں کے ساتھ وہاں جائیں اور راحت اور بچاؤ کے کاموں میں انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کریں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔