پی ایم مودی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنے والے 2 افسران معطل

کیرالہ ہائی کورٹ سے تعلق رکھنے والے 2 افسران نے وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا تھا، کیرالہ کے چیف جسٹس اے جے دیسائی نے دونوں ہی افسران کو فوری اثر سے معطل کر دیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کیرالہ ہائی کورٹ / آئی اے این ایس</p></div>

کیرالہ ہائی کورٹ / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کرنا دو افسران کے لیے مصیبت بن گیا ہے۔ دونوں افسران کا تعلق کیرالہ ہائی کورٹ سے ہے اور کیرالہ کے چیف جسٹس اے جے دیسائی نے ہائی کورٹ کے دونوں ہی افسران کو فوری اثر سے معطل کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شکایت ملی تھی کہ یوم جمہوریہ تقریب کے دوران ایک اسٹیج شو میں وزیر اعظم نریندر مودی اور ملک کو غلط طریقے سے پیش کیا گیا تھا۔ یہ اسٹیج شو کیرالہ ہائی کورٹ کے جلسہ گاہ میں منعقد ہوا تھا۔ موصولہ خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ کیرالہ ہائی کورٹ میں اسسٹنٹ رجسٹرار ہائی گریڈ ٹی اے سدھیش اور کورٹ کیپر پی ایم سدھیش وہ افسران ہیں جنھوں نے پی ایم مودی اور ملک کو تقریب کے دوران غلط طریقے سے پیش کیا۔


اس سلسلے میں جب خبر پھیلی تو بی جے پی حامی گروپوں نے کیرالہ ہائی کورٹ کے ملازمین کے ذریعہ اسٹیج کیے گئے ’وَن نیشن، وَن ویزن، وَن انڈیا‘ نامی ڈرامہ کے خلاف شکایت کی۔ بعد ازاں چیف جسٹس اے جے دیسائی نے رجسٹرار (وجلنس) سے ایک تفصیلی رپورٹ طلب کی اور رجسٹرار (ایڈمنسٹریشن) سے ان حالات کی تفصیلی جانکاری دینے کو کہا جن میں یہ پورا واقعہ پیش آیا۔ فی الحال فوری اثر سے دونوں افسران کو معطل کر دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔