یو پی: پولیس ٹیم پر حملہ کے الزام میں 15 افراد گرفتار

پولیس نے بتایا کہ گمبھیرپور علاقے کے رانی پور رجمو گاؤں میں دھرنا دے رہے آزاد سماج پارٹی کے ریاستی ترجمان احسان خان سمیت 15افراد کو 24اگست کی رات گرفتار کیا ہے۔

علامتی تصویر یو این آئی
علامتی تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ میں آزاد سماج پارٹی کے ریاستی ترجمان سمیت 15لوگوں کو پولیس پر حملہ اور بدسلوکی وغیرہ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس تعلق سے ایس پی سدھیر کمار سنگھ نے بتایا کہ گمبھیرپور علاقے کے رانی پور رجمو گاؤں میں دھرنا دے رہے آزاد سماج پارٹی کے ریاستی ترجمان احسان خان سمیت 15افراد کو 24اگست کی رات گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آزاد سماج پارٹی کے ترجمان کی قیادت میں کچھ افراد گمبھیرپور علاقے کے رجنی گاؤں میں ایک متازع زمین پر امبیڈکر مورتی قائم کرنے کے سلسلے میں دھرنا مظاہرہ کررہے تھے۔


نقض امن و امان کے شبہ میں پولیس موقع پر پہنچی تو ان لوگوں نے پولیس پر حملہ کردیا، اتنا ہی نہیں اس دھرنے کو ختم کرنے کے عوض میں الزام ہے کہ احسان خان ایک موٹی رقم کی سودے بازی کررہے تھے جس کا آڈیو بھی وائرل ہوا ہے۔

اس ضمن میں پولیس نے احسان خان سمیت 15افراد کو 24اگست کی رات کو گرفتار کیا ہے۔ان پر الزام ہے کہ موقع پر پہنچی پولیس کے ساتھ ان لوگوں نے بدسلوکی کی اور ایک پولیس اہلکار کے گلے میں گمچھا ڈال کر اس کا گلا گھونٹنے کی کوشش کی اور سرکاری کام میں روکاوٹ ڈالا ہے۔ خاتون تھانہ انچارج کے خلاف نسلی تعصب پر مبنی کلمات کہنے کے بھی الزام ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔