دہلی میں کورونا کے ڈیڑھ سو سے کم نئے معاملے، 16 افراد فوت

دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے آج جاری بلیٹن کے مطابق اس مدت میں 131 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 14,31,270 تک پہنچ گئی ہے

تصویر Getty Images
تصویر Getty Images
user

یو این آئی

راجدھانی دہلی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا کے نئے معاملوں میں زبردست کمی آ ئی ہے اور کل کورونا وائرس کے 131 نئے معاملے سامنے آئے اور 16 مزید مریضوں کی موت ہوگئی ہے، لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ صحت یاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی اور یہ تعداد 355 تک پہنچ گئی۔راجدھانی میں نئے معاملات کے مقابلہ میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے فعال معاملات میں کمی درج کی گئی ہے۔ دہلی میں پیر کو فعال معاملات 240 مزید کم ہوکر 3,226 پہنچ گئے۔

دہلی کے محکمہ صحت کی طرف سے آج جاری بلیٹن کے مطابق اس مدت میں 131 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد 14,31,270 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 355 مزید مریضوں کے صحت یاب ہوجانے سے کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد بڑھ کر 14,03,205 ہوگئی۔ دہلی میں کورونا پازیٹیویٹی کی شرح اب 0.22 فیصد رہ گئی ہے۔


اس دوران 16مزید مریضوں کی موت ہوجانے سے اموات کے اعدادوشمار 24,839 پر پہنچ گئے۔راجدھانی میں اموات کی شرح محض 1.73 فیصد رہ گئی ہے۔ اموات کے معاملے میں پورے ملک میں دہلی چوتھے نمبر پر ہے۔ راجدھانی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 59,556 نمونوں کا ٹیسٹ کیا گیا۔ اس درمیان راجدھانی میں پابندی شدہ علاقوں کی تعداد کم ہو کر اب 6,714 رہ گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔