دہلی کے 23 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا 12ویں جماعت کا طالب علم نکلا، امتحان سے بچنا چاہتا تھا!

دہلی کے 23 اسکولوں کو بم کی دھمکی والے ای میلز ایک 12ویں جماعت کے طالب علم نے بھیجے تھے، جسے پولیس نے اسے حراست میں لیا ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ وہ امتحان نہیں دینا چاہتا تھا

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر / آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: دہلی کے 23 اسکولوں کو بم کی دھمکی والے ای میلز ایک 12ویں جماعت کے طالب علم نے بھیجے تھے۔ دہلی پولیس نے اس طالب علم کو حراست میں لے لیا ہے۔ نابالغ کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب پولیس نے بم کی دھمکی کے معاملے کی تحقیقات کیں۔

ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا کہ وہ امتحان نہیں دینا چاہتا تھا۔ لڑکے نے اپنے ادارے کو چھوڑ کر کئی اسکولوں کو بم کی دھمکی والے ای میلز بھیجے۔ گزشتہ چند ہفتوں میں کئی اسکولوں کو بم کی دھمکیاں ملی تھیں۔ تحقیقات کے دوران کچھ بھی نہیں نکلا تھا۔ لیکن، مسلسل بم کی دھمکیوں نے پولیس کو پریشان کر دیا تھا۔


دھمکیوں کے پیش نظر، پولیس اور تعلیمی شعبے نے سکول کے اساتذہ کے لیے ایک سیمینار کا انعقاد کیا اور انہیں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تربیت بھی دی۔ اسکولوں کے علاوہ کئی ایئر لائنز کو بھی بم کی دھمکیاں ملی تھیں۔ پچھلے سال 20 دسمبر کو دوارکا میں دہلی پبلک سکول (ڈی پی ایس) میں بم کی دھمکی کی اطلاع ملی تھی۔ 11 دسمبر کو، دہلی کے 40 سے زائد اسکولوں کو فدیہ کی مانگ کرنے والی دھمکیاں ملیں، تاہم کسی بھی معاملے میں کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں ملا۔

اسی مہینے، جنوبی دہلی میں انڈین پبلک سکول اور شمال مغربی دہلی میں کریسنٹ پبلک سکول کو بھی بم کی دھمکیاں ملیں، جس سے خوف و ہراس پھیل گیا۔ دہلی ہائی کورٹ نے بار بار ہونے والی اس طرح کی دھمکیوں کا نوٹس لیا۔ ساتھ ہی دہلی حکومت اور دہلی پولیس کو ایسی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایک تفصیلی معیاری آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی) تیار کرنے کا حکم دیا۔


عہدیداروں کو مستقبل کے خطرات کے لیے فوری اور موثر ردعمل کو یقینی بنانے کے لیے جنوری 2024 تک ایک جامع کارروائی کا منصوبہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بتایا گیا ہے کہ طالب علم نے کئی اسکولوں کو دھمکی آمیز ای میلز کیے تھے۔ ایک بار تو اس نے 23 اسکولوں کو دھمکی آمیز میل بھیج دیا تھا۔ طالب علم نے دوسرے اسکولوں کو میل اس لیے کیا تاکہ اس پر کوئی شک نہ کر سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔