لکھنؤ میں دفاعی نمائش ’ڈیف ایکسپو۔2020‘ کا انعقاد

ڈیف ایکسپو انڈیا۔2020 کا مین تھیم ’ہندستان: دفاعی مینوفیکچرنگ کا ابھرتا ہوا ہب‘ ہوگا جبکہ ’ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن آف ڈیفنس‘ پر خاص توجہ دی جائےگی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

لکھنؤ: اترپردیش کی رجدھانی لکھنؤ میں پہلی بار دفاعی نمائش کے گیارہویں ایڈیشن’ ڈیف اکسپو انڈیا۔2020‘ کے انعقاد کی تمام کاروائیاں مکمل کی جاچکی ہیں۔ پانچ دنوں پر مبنی اس پروگرام کا انعقاد 4تا 8 فروری 2020 ہوگا۔ لکھنؤ کے ڈی ایم و ڈیف ایکسپو کے نوڈل افسر کوشل راج شرما نے سنیچر کو یہاں بتایا کہ 4 فروری سے اندرا گاندھی پرتشٹھان میں منعقد ہونے والے اس پروگرا میں وزیر اعظم نریندر کے ساتھ وزیر دفاع و لکھنؤ کے رکن پارلیمان راج ناتھ سنگھ، وزیر خاجہ ایس جے شنکر، یو پی کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ افتتاحی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

راج نے بتایا کہ دوسرے دن وزیر داخلہ امت شاہ 1500معزز افراد کو عشائیہ دیں گے اس موقع پر گومتی ریور فرنٹ پر تہذیبی پروگرام کا بھی انعقاد کیا جائےگا۔ انہوں نے کہا کہ میں ایکسپو لکھنؤ۔ رائے بریلی ہائی وے پر ورنداون یوجنا کے سیکٹر 15 میں منعقد کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پروگرام میں ملک و بیرون ملک سے آنے والے مہمانوں کو پانچ اسٹار سہولیات دستیاب کرائی جائیں گی اس کے علاوہ دفاعی سازو سامان بنانے والی کمپنیوں کے نمائندوں کو بھی سہولیات دستیاب کرائی جائیں گی۔


قابل ذکر ہے کہ وزارت دفاع اور خارجہ کے افسران و یو پی افسران کے ساتھ ایک اعلی سطحی میٹنگ حال ہی میں لکھنؤ میں منعقد ہوئی تھی جس میں پروگرام کے وینو کے ساتھ اس کے پورے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی تھی۔ اس اعلی سطحی میٹنگ میں اس بات کا فیصلہ کیا گیا تھا کہ اس کے لئے لکھنؤ کو بنایا سنوارا جائے گا جس میں صفائی پر خاص دھیان دیا جائےگا۔ لکھنؤ اور آس پاس کے سیاحتی علاقوں کو سجایا جائے گا جبکہ سڑکوں کی مرمت کی جائےگی۔ لکھنؤ ائیرپورٹ انتظامیہ کو بڑے پیمانے پر چارٹر فلائٹوں کے اترنے کے لئے خصوصی انتظام کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مشہور ہوٹلوں کے تمام کمرے مہمانون اور نمائندوں کے لئے بک کرا دیئے گئے ہیں۔ ورنداون یوجنا کے سیکٹر 15 کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ یہ نمائش ہندوستانی دفاعی انڈسٹری کے لئے اپنی قابلیت دکھانے اور برآمد ات کو بڑھانے کے لئے سنہری موقع ہوگا۔ ڈیف ایکسپو انڈیا۔2020 کا مین تھیم ’ہندستان: دفاعی مینوفیکچرنگ کا ابھرتا ہوا ہب‘ ہوگا جبکہ ’ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن آف ڈیفنس‘ پر خاص توجہ دی جائےگی۔


اس نمائش میں اس بات کو خصوصی طور سے اجاگر کیا جائےگا کہ یوپی دفاعی سیکٹر میں سرمایہ کاری اور دفاعی انڈسٹری میں اشتراک باہمی سے کام کرنے کے لئے کافی موزوں ہے اور اس ضمن میں کافی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ حال ہی میں یو پی سے فروغ انڈسٹری کے وزیر ستیش مشرا کی قیادت میں ایک وفد نے لندن میں منعقد ’دفاعی، سیکورٹی اور آلہ جات ایکسپو 2019 ‘ کا دورہ کیا تھا۔ جہاں انہوں نے ڈیفنس مینوفیکچرنگ کمپنیوں کو لکھنؤ آنے اور یہاں سرمایہ کاری کے لئے مدعو کیا تھا۔

یو پی میں دفاعی انڈسٹری کا ایک مضوط ڈھانچہ تیار ہے۔ لکھنؤ، کانپور، کوروا (امیٹھی) اور نینی (پریاگ راج) میں ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ کی چار یونیٹیں ہیں جبکہ بشمول کانپور، کوروا، شاہجہاں پور، فیروزآباد نو آرڈینس فیکٹری یونٹ ہیں اور بھارت الکٹرانکس لمیٹیڈ کی ایک یونٹ غازی آباد میں ہے۔ہندوستان کے دو انڈسٹریل کاریڈور میں سے ایک کا منصوبہ اترپردیش میں ہے۔ کاریڈور سے ڈیفنس کے مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائزز کو فروغ ہوگا۔ بیرون ممالک سے وزارتی سطح پر مندوبین کے ساتھ ملک و بیرون ملک سے بڑی تعداد میں افراد کے ڈیف ایکسپو میں آنے کی توقع ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */