ایمس دہلی کے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی 11 روزہ ہڑتال ختم، سپریم کورٹ کی اپیل پر لیا گیا فیصلہ

ایمس دہلی کے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن (آر ڈی اے) نے ادارے کی انتظامیہ سے مذاکرات اور مطالبات پر سپریم کورٹ کی جانب سے توجہ دینے کے بعد بعد اپنی 11 روزہ ہڑتال ختم کر دی

<div class="paragraphs"><p>سپریم کورٹ آف انڈیا / تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

سپریم کورٹ آف انڈیا / تصویر: آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: کولکاتا کی ٹرینی ڈاکٹر سے عصمت دری اور قتل کے خلاف گزشتہ 11 دنوں سے جاری دہلی ایمس (آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز) کے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی ہڑتال اب ختم ہو گئی ہے اور تمام ڈاکٹروں نے کام پر واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈاکٹروں کے اس فیصلے کے بعد ایمس کے مریضوں کو بڑی راحت ملی ہے۔ ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے ایمس نے کہا کہ قوم کے مفاد میں اور عوامی خدمت کے جذبے کے تحٹ ایمس کے ڈاکٹروں نے 11 دن کی ہڑتال کے بعد کام پر واپس آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہڑتال کی وجہ سے اس ممتاز طبی ادارے کی متعدد خدمات معطل ہو گئی تھیں۔ یہ ہڑتال 11 اگست 2024 کو شروع ہوئی تھی اور ڈاکٹروں کی جانب سے کام کے حالات میں بہتری اور ڈاکٹروں کی فلاح و بہبود جیسے مسائل اٹھائے جا رہے تھے۔

آر ڈی اے نے ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ ایمس انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد لیا۔ ہڑتال کی وجہ بننے والے بنیادی مسائل میں بہتر حفاظتی پروٹوکولز، تنخواہوں میں بہتری، اور طبی سامان اور بنیادی ڈھانچے کی فراہمی شامل تھیں۔ مذاکرات کے دوران دونوں فریقین نے ڈاکٹروں کی شکایات کو دور کرنے کے لیے سنجیدہ بات چیت کی گئی اور ایمس انتظامیہ نے آر ڈی اے کی طرف سے پیش کردہ کئی اہم مطالبات قبول کر لیے۔


ایمس انتظامیہ نے وعدہ کیا ہے کہ ان مسائل کو فوراً حل کیا جائے گا اور ڈاکٹروں کی کام کرنے کے حالات میں واضح بہتری لائی جائے گی۔

ایمس کے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کے ہڑتال پر جانے کی وجہ کولکاتا عصمت دری اور قتل کیس میں متاثرہ کو انصاف دلانا تھا۔ ریزیڈنٹ ڈاکٹروں نے ڈاکٹروں کے کام اور رہن سہن میں تبدیلی کا بھی مطالبہ کیا۔ اس میں 36 گھنٹے ڈیوٹی شفٹ اور آرام کے لیے محفوظ جگہوں کی کمی جیسے مسائل شامل ہیں۔ دہلی ایمس میں ملک بھر سے مریض علاج کے لیے آتے ہیں۔ ایسے میں ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی ہڑتال کی وجہ سے ایمس کا پورا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ اب امید ہے کہ جلد ہی ایمس کا نظام دوبارہ پٹری پر آ جائے گا۔

آر ڈی اے نے مذاکرات کے نتائج پر احتیاطی امید کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے گئے مثبت اقدامات کا اعتراف کیا۔ ساتھ ہی جاری بات چیت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے اشارہ دیا ہے کہ وہ تسلیم شدہ اقدامات کی مؤثر عملداری کی نگرانی کرے گی اور اگر ضرورت پیش آئی تو مسائل کو پھر اٹھایا جائے گا۔


خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے کولکاتا معاملہ کی سماعت کے دوران ہڑتال کر رہے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں سے کام پر واپس آنے کی اپیل کی تھی۔ سی جے آئی ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا تھا کہ ایک بار جب تمام ڈاکٹر کام پر واپس آ جائیں گے تو عدالت عمومی حکم جاری کرے گی۔ انہوں نے کہا، "یقین رکھیں کہ ایک بار جب ڈاکٹر دوبارہ ڈیوٹی شروع کر دیں گے، تو ہم عہدیداروں پر زور دیں گے کہ وہ ان کے خلاف کوئی منفی کارروائی نہ کریں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔