بھارت جوڑو یاترا کے 100 دن مکمل، 7 ریاستوں سے گزرتے ہوئے اب تک 2800 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا گیا

بھارت جوڑو یاترا اب تک ملک کی 7 ریاستوں سے ہو کر گزر چکی ہے۔ ان میں تمل ناڈو، کیرالہ، کرناٹک، آندھرا پردیش، تلنگانہ، مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش شامل ہیں۔ یاتر فی الحال راجستھان میں ہے

بھارت جوڑو یاترا / ٹوئٹر / @INCIndia
بھارت جوڑو یاترا / ٹوئٹر / @INCIndia
user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: انڈین نیشنل کانگریس کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کے آج 100 دن مکمل ہو گئے ہیں۔ اس یاترا کے دوران راہل گاندھی نے 2800 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا ہے۔ بھارت جوڑو یاترا اب تک ملک کی 7 ریاستوں سے گزر چکی ہے۔ ان میں تمل ناڈو، کیرالہ، کرناٹک، آندھرا پردیش، تلنگانہ، مہاراشٹرا، مدھیہ پردیش شامل ہیں۔ بھارت جوڑو یاترا اس وقت راجستھان میں ہے۔

اس موقع پر کانگریس کے ٹوئٹر ہینڈل سے لکھا گیا ’’بھارت جوڑو یاترا‘ کے 100ویں دن اندھیرے سے اجالے کی امید لے کر نکلے ہیں گاندھی کے متوالے، اندھیرے کے درمیان بھی یوں عوام کا استقبال کے لئے امنڈ آنا یاترا کو یادگار بنا رہا ہے۔

سوویں دن راجستھان کے ضلع دوسہ کے نانگل راجاوتان میں مینا ہائی کورٹ سے یاترا صبح چھ بجے شروع ہوئی۔ اس موقع پر راہل گاندھی سمیت دیگر کانگریس لیڈروں اور کارکنوں میں زبردست جوش و خروش دکھائی دے رہا ہے۔ یاترا کے دوران لوگوں کا ہجوم امنڈ پڑا اور راستے میں لوگوں نے یاترا کا پرتپاک استقبال کیا۔


یاترا میں وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت، جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال، ریاستی کانگریس کے صدر گووند سنگھ ڈوٹاسارا، وزراء ہیمارام چودھری اور مراری لال مینا، حکومت کے ڈپٹی چیف وہپ مہیندر چودھری، کانگریس لیڈر رامیشور ڈوڈی، ایم ایل اے کرشنا پونیا اور دیویا مدیرنا سمیت دیگر پارٹی لیڈران راہل گاندھی کے ساتھ چل رہے ہیں۔ آج یاترا ایک ہی مرحلے میں 22 کلو میٹر ہوگی اور وہ اس دوران گری راج دھرن مندر پہنچے گی جہاں دوپہر کا آرام ہوگا لیکن شام کی یاترا نہیں ہوگی۔

اس کے بعد راہل گاندھی جے پور جائیں گے جہاں وہ بھارت جوڑو یاترا کے 100 دن مکمل ہونے پر کانگریس کے نئے دفتر میں شام 4 بجے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ آج بھارت جوڑو یاترا کے 100 دن مکمل ہونے پر کانگریس لیڈر راہل گاندھی جے پور میں پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اس دوران وہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کے موجودہ چیلنجز کے علاوہ یاترا کے اپنے تجربات سے بھی آگاہ کریں گے۔ راجستھان میں یہ ان کی پہلی پریس کانفرنس ہوگی۔ اس کے بعد وہ شام کو ایک محفل موسیقی میں بھی شرکت کریں گے۔


آج کے یاترا کے شیڈیو لے ساتھ کانگریس نے لکھا ’’یہاں چل رہے ہر شخص کی اپنی ایک کہانی ہے، اپنی ایک پہچان، اپنی عزت نفس ہے۔ ہم اسی پہچان اور وقار کی حفاظت کے لئے میلوں چل رہے ہیں اور میلوں چلیں گے۔ اسی مقصد کے لئے آج بھارت جوڑو یاترا مینا ہائی کورٹ سے شروع ہو کر گریراج دھرن مندر تک جائے گی۔ ساتھ آئیے، ملک آپ کے انتظار میں ہے۔‘‘

خیال رہے کہ اب تک بھارت جوڑو یاترا میں ملک کی کئی مشہور شخصیات شرکت ر چکی ہیں۔ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں امول پالیکر، کنال کامرا، سوارا بھاسکر، پوجا بھٹ اور ریا سین جیسے فلمی ستاروں نے بھی شرکت کی ہے۔ جبکہ حال ہی میں سابق گورنر رگھورام راجن بھی راہل گاندھی کے ساتھ بھارت جوڑو یاترا میں مارچ کرتے ہوئے نظر آئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔