اتر پردیش: گھنے کہرے کے سبب ہوئے سڑک حادثات میں 10 افراد کی موت

دس افراد کی موت دو مختلف حادثات میں ہوئی ہے۔ پہلا حادثہ گوری گنج-امیٹھی شاہراہ پر ہوا جب کہ دوسرا حادثہ شاہجہاں پور کے صدر بازار علاقہ میں پیش آیا۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: اترپردیش میں گھنے کہرے کی وجہ سے دو مختلف علاقوں میں ہونے والے سڑک حادثات میں 10افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ امیٹھی کوتوالی علاقے کے لالہ کا پروا بھریتھا کے رہنے والے 5 افراد پیر کودیر رات بولیرو سے گوری گنج علاقے کے سنبھاوا گاؤں ایک عیادت میں آئے ہوئے تھے۔

ذرائع کے مطابق دیر شام ضلع اسپتال میں داخل ایک مریض کی عیادت کے بعد تمام لوگ بولیرو سے واپس گھر جا رہے تھے۔ اس دوران گھنے کہرے کی وجہ سے گوری گنج- امیٹھی شاہراہ پر امیٹھی کوتوالی علاقے کے بارہ ماسی قصبہ کے قریب سامنے سے آ رہے ٹرک نے بولیرو کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں بولیروپر سوار سریندر کشیپ (45)، شری چند (42)، كلپناتھ (43)، دھیرج (38) اور منوج (27) کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ایک زخمی ہو گیا۔ زخمیوں کواستپال میں داخل کرایا گیا ہے۔


ایک دوسرے حادثہ میں شاہ جہاں پور کے صدر بازار علاقے کے شاه مت گنج گوٹيا گاؤں کے رہنے والے پانچ نوجوان ایک گاڑی سے اپنے دوست دھرمیندر کی بارات میں شامل ہونے کے لئے کار سے پیلی بھیت کے بيسل پور علاقے کے ایک گاؤں جا رہے تھے۔ اس درمیان اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں کار نگوهی علاقہ میں شاہ جہاں پور-بيسل پور راستہ پر واقع سڈا خاص گاؤں کے قریب برار موڑ پر بے قابو ہوکر ایک درخت سے ٹکراکر گاڑی گڑھے میں جا کر پلٹ گئی۔

اس حادثہ میں صدر بازار علاقہ کے شانتی پورم کالونی کے رہنے والے لالہ (25)، اشفاق (35)، گورو (25)، امین سہراب (25) اور امین (40) کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔