امیٹھی: پولنگ عملہ کو لے جانے والی بس پلٹنے سے ایک اہلکار کی موت، 20 زخمی

اتر پردیش کے امیٹھی میں 6 مئی کو پانچویں مرحلہ کے تحت پولنگ ہوئی اور ایک بس جب کچھ پولنگ عملہ کو لے کر جا رہی تھی تو اچانک پلٹ گئی۔ اس حادثہ میں ایک ٹیچر کی موت ہو گئی جو کہ پولنگ ٹیم میں شامل تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

امیٹھی: اترپردیش میں امیٹھی کے گوری گنج علاقے میں پولنگ عملہ کو لیجانے والی ایک کے بس کے پلٹ جانے سے ایک پولنگ عملہکی موت ہو گئی جبکہ پی اے سی کے9 نو جوانوں سمیت دیگر 20 اہلکار زخمی ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ جس شخص کی موت واقع ہوئی وہ ٹیچر تھے۔

پولس ترجمان نے اس واقعہ کے تعلق سے منگل کے روز تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے بتایا کہ ہلياپور پرائمری اسکول سلطان پور سے لوک سبھا کے پانچویں مرحلے کی پولنگ کے بعد چھ پولنگ پارٹيوں سے بھری بس نیتا روڑ بهوری پور کے پاس گوری گنج علاقے میں پیر کی شب تقریباً ساڑھے 8بجے بے قابو ہوکر سڑک کےکنارے پلٹ گئی۔


اس حادثے میں سلطان پور میں تعینات پولنگ عملہ میں شامل ٹیچر اوم پرکاش ریداس کی موت ہوگئی۔ حادثے میں 9 پی اے سی کے جوانوں سمیت 20 پولنگ عملہ کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی پولس ترجمان نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال بھیجا گیا جہاں سے اب بیشتر لوگوں کی گھر واپسی بھی ہو گئی ہے۔ پولس ذرائع نے بتایا کہ حکام نے تمام ای وی ایم کو اسٹرانگ روم میں پہنچا دیا ہے۔

واضح رہے کہ امیٹھی پارلیمانی حلقہ سے کانگریس صدر راہل گاندھی پارٹی امیدوار ہیں جب کہ بی جے پی کی جانب سے اسمرتی ایرانی کھڑی ہوئی ہیں۔ ایس پی اور بی ایس پی اتحاد نے اس سیٹ پر اپنا امیدوار کھڑا نہیں کیا ہے۔ راہل گاندھی نے اس سیٹ پر 2014 میں اسمرتی ایرانی کو ہی شکست دی تھی اور اس بار بھی اسمرتی ایرانی کی پوزیشن کمزور نظر آ رہی ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔