ایس سی-ایس ٹی قانون میں چھیڑ چھاڑ ناقابل برداشت: تیجسوی

پٹنہ: بہار اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی پرساد یادو نے آج کہا کہ درج فہرست ذات و قبائل (ایس ٹی۔ایس سی) انسداد ظلم قانون میں کسی بھی طرح کی چھیڑ چھاڑ برداشت نہیں کی جائے گی۔

تصویر قومی آواز/ پرمود پشکرنا
تصویر قومی آواز/ پرمود پشکرنا
user

قومی آوازبیورو

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے سینئر لیڈر تیجسوی یادو نے پارٹی کے قومی صدر لالو پرساد یادو کی غیر موجودگی میں آر جے ڈی کے اعلی سطحی اجلاس کے بعد سرکاری رہائش گاہ پر منعقدہ پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ مرکز كی نریندر مودی حکومت ایس سی-ایس ٹی قانون کےشروع سے ہی خلاف رہی ہے، مرکز كی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) حکومت صحیح معنوں میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) ہیڈکوارٹر ناگپور کا قانون مسلط کرنا چاہتی ہے۔ اس قانون کے خلاف موجودہ حکومت کا رویہ مثبت نہیں ہے۔

حزب اختلاف کے رہنما نے کہا کہ ایس سی-ایس ٹی قانون کو لے کر جب معاملہ سپریم کورٹ میں گیا تھا تب عدالت میں مضبوطی کے ساتھ حکومت کی جانب سے موقف نہیں رکھا گیا۔ اس ملک کے لوگ سچائی کو سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال 2 اپریل کو سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف ایس سی-ایس ٹی کے ساتھ مختلف تنظیموں کی آواز پر لوگ سڑکوں پر اترے اور بھارت بند کیا تھا۔ اس بند نے آر ایس ایس اور بی جے پی پر دباؤ بنایا، جس کا اندازہ پہلے سے مرکزی حکومت کو نہیں تھا۔

تیجسوی یادو نے کہا کہ اس معاملے کے سلسلے میں اپوزیشن پارٹیوں کے بڑھتے دباؤ کو دیکھ کر آنا ًفاناً میں مودی حکومت کو مجبور ہوکر پرانے قانون کی جگہ دوسرا قانون بنانے کیلئے پارلیمنٹ میں بل لانا پڑا اور بل منظور بھی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ لوک سبھا میں قانون تو لایا گیا لیکن بڑی ہی چالاکی کے ساتھ اس غیر مؤثر ہونے دیا گیا اور حکومت خاموشی سے دیکھتی رہی۔ حقیقت میں بی جے پی حکومت ریزرویشن ختم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس مسئلے کو لے کر بی جے پی کو ذرا بھی احساس ہے تو اسے لوک سبھا کا خصوصی اجلاس بلا کر ایس سی-ایس ٹی قانون کو 9 شیڈول میں شامل کرے تاکہ اس قانون میں چھیڑ چھاڑ کی ذرا بھی گنجائش نہیں رہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 12 Sep 2018, 12:48 PM