حیدر آباد: مشہور و معروف شاعر کالو جی نارائن کو خراج عقیدت پیش

مشہور شاعر کے وینکٹیشور ریڈی جاریہ سال کالوجی نارائن راؤ ایوارڈ کے لئے منتخب کئے گئے۔ نظام آباد ضلع کلکٹر ایم آر ایم راؤ نے کالوجی کو گلہائے عقیدت پیش کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد: عوامی شاعر کالوجی نارائن راؤ کی پیدائش کے موقع پر اسمبلی کے کمیٹی ہال میں 9 ستمبر کو وزیراعلیٰ چندر شیکھر راؤ، اسپیکر پوچارام سرینواس ریڈی، وزراء اور ارکان اسمبلی نے انھیں گلہائے عقیدت پیش کیا۔ کالوجی نارائن راؤ ہندوستانی شاعر، مجاہد آزادی، مخالف فاشسٹ اور تلنگانہ کے جہدکار تھے۔ انھیں 1992ء میں پدما وِبھوشن ایوارڈ دیا گیا تھا۔

ریاست بھر میں کالوجی کو بھرپور خراج پیش کیا گیا۔ مشہور شاعر کے وینکٹیشور ریڈی جاریہ سال کالوجی نارائن راؤ ایوارڈ کے لئے منتخب کئے گئے۔ نظام آباد ضلع کلکٹر ایم آر ایم راؤ نے کالوجی کو گلہائے عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر کلکٹر نے کہا کہ کالوجی نے تلنگانہ کے عوام کے لئے قربانی دی۔ تلنگانہ ریاست کے لئے ان کی مساعی قابل ستائش ہے۔


ورنگل کے کمشنر پولیس ڈاکٹر وی رویندر نے بھی کالوجی کو خراج پیش کیا۔ انھوں نے کالوجی کی تحریروں کو یاد کیا جس سے ریاست میں جاگیردارانہ نظام کو کم کیا گیا۔ سوریہ پیٹ ضلع کے ایس پی وینکٹیشورلو نے کالوجی کو خراج پیش کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔