ہندی کے معروف ایڈیٹر پریم بھاردواج کا انتقال

ہندی کے معروف ادیب اور ایڈیٹر پریم بھاردواج کا انتقال ہو گیا، وہ 55 برس کے تھے اور تقریباً ایک سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندی کے معروف ادیب اور ایڈیٹر پریم بھاردواج کا گزشتہ رات برین اسٹروک کے سبب انتقال ہوگیا۔ وہ 55 برس کے تھے اور تقریباً ایک سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کی اہلیہ کا کچھ برس قبل ہی انتقال ہوا تھا۔ وہ صاحب اولاد نہیں تھے۔

پانچ اگست 1965 میں بہار کے چھپرا ضلع کے وکرم کتوکا گاؤں میں پیدا ہوائے بھاردواج بھونتی، پاکھی اور سنڈے پوسٹ کے ایڈیٹر تھے۔ گزشتہ برس وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہوگئے تھے۔ اس کے بعد علاج کے لئے وہ احمد آباد چلے گئے تھے۔ وہ 20 برسوں سے دلی میں رہائش پذیر تھے۔ بہار کی پٹنہ یونیورسٹی سے ہندی میں ایم اے کرنے کے بعد وہ ذریعہ معاش کی تلاش میں یہاں آئے اور یہی صحافت کے فرائض انجام دینے لگے۔


ان کی کہانیوں کے دو مجموعے ’انتظار پانچویں سپنے کا‘ اور ’فوٹو انکل‘ شائع ہوچکے ہیں۔ ان کی کہانیوں پر ڈرامے بھی ہوئے۔ ان کے اداریئے کافی مقبول ہوئے اور ان کے اداریوں پر مبنی کتاب ’حاشئے پر حرف‘ شائع ہوچکی ہے۔ انہوں نے نامور سنگھ ، راجندر یادو، گیان رنجن اور ونود کمار شکل پر پاکھی کے خصوصی شمارے بھی نکالے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔