ذاکر حسین دہلی کالج میں بیت بازی اور غزل سرائی کا مقابلہ

طلبا نے اچھے اور معیاری اشعار کا انتخاب کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں کافی اچھے اشعار پڑھے، جبکہ دوسرے مرحلے میں جج کے ذریعہ دیئے گئے مخصوص الفاظ پر اشعار پڑھے گئے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

پریس ریلیز

نئی دہلی : ذاکر حسین دہلی کالج شعبہ اردو کے زیر اہتمام سلمان غنی ہاشمی آڈیٹوریم میں انٹر کلا س بیت بازی اور غزل سرائی مقابلہ کاانعقاد کیاگیا ۔تقریب کی صدارت کالج کے پرنسپل سلیکھ چندر نے کی ۔اس موقع پر پہلے بیت بازی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبہ کے 20طلبا نے رجسٹریشن کرایا تھا ،جس میں سے 16 طلبا نے گرم جوشی کے ساتھ حصہ لیا۔

مقابلہ کافی دلچسپ رہا، طلبا نے اچھے اور معیاری اشعار کا انتخاب کرتے ہوئے پہلے مرحلے میں کافی اچھے اشعار پڑھے، جبکہ دوسرے مرحلے میں جج کے ذریعہ دیئے گئے مخصوص الفاظ پر اشعار پڑھے گئے، بہترین کارگردگی کی بنیاد پر تین طلبا کا انتخاب انعام کے طور پر کیاگیا ،جس میں پہلا انعام سال سوم کے طالب علم ایس ایم علی رضوی نے حاصل کیا ، دوسرا انعام سال سوم کی طالبہ ادیبہ نے حاصل کیا ،جبکہ تیسرا انعام سال دوم کے طالب علم محمد ذوالقرنین نے حاصل کیا۔

بیت بازی کے بعد دوسرا مقابلہ غزل سرائی کاشروع ہوا، جس میں 12 طلبا نے حصہ لیتے ہوئے بہترین کارگردی کا مظاہرہ کیا۔ غزل سرائی مقابلہ میں بھی پہلا مقام ایس ایم علی رضوی ،اور دوسرا مقام محمد امتیاز ،جبکہ تیسرمقام عبید نے حاصل کیا ۔ شعبہ اردو کے ڈاکٹر شاہ عالم او ر ڈاکٹر احمد خان نے بیت بازی مقابلہ میں جج کے فرائض انجام دیئے ۔ جبکہ غزل سرائی مقابلہ میں جج کے فرائض بھانو پرتاب اور ڈاکٹر سفینہ نے انجام دیئے۔

مقابلہ کے اختتام میں ڈاکٹر جعفر احراری نے دونوں مقابلوں میں حصہ لینے والے طلبا کو اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا ، ساتھ ہی شعروشاعری کی عظمت اور اردو کے روشن مستقبل پر خصوصی اظہار خیا ل کیا ۔ پروگرام کے آخرمیں بزم ادب کے صدر ڈاکٹر عالم شمس نے سبھی کا شکر یہ ادا کیا ۔پروگرام میں دیگر شعبوں کے اساتذہ اور کثیر تعداد میں طلبہ نے بھی شرکت کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */