ٹیگور کی کتابیں سمیت 24 کتابوں کو ساہتیہ اکادمی ترجمہ ایوارڈ

کتابوں کا انتخاب تین سطحی کمیٹیوں کی سفارش پر کیا گیا۔ یہ ایوارڈ جنوری 2014 سے پانچ سال کے عرصے میں کتابوں کے پہلے شائع شدہ تراجم کو دیئے گئے ہیں۔

علامتی تصویر
علامتی تصویر
user

یو این آئی

نئی دہلی: ساہتیہ اکادمی نے ٹرانسلیشن ایوارڈ -2020 کے لیے 24 کتابوں کا انتخاب کیا ہے۔ ہفتہ کو اکادمی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دارالحکومت میں ساہتیہ اکادمی کے صدر چندر شیکھر کمبار کی صدارت میں منعقد ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ کی میٹنگ اکادمی کی طرف سے تسلیم شدہ تمام 24 زبانوں میں مختلف کتابوں کے مترجمین کو انعام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کتابوں کا انتخاب تین سطحی کمیٹیوں کی سفارش پر کیا گیا۔ یہ ایوارڈ جنوری 2014 سے پانچ سال کے عرصے میں کتابوں کے پہلے شائع شدہ تراجم کو دیئے گئے ہیں۔ ایک ایوارڈ کے طور پر مترجم کو 50 ہزار روپے کی رقم اور کاپر پلیٹ دی جائے گی۔

ان کتابوں میں اروندو کی ’دی رینساں ان انڈیا اینڈ ادر ایسیزآو انڈین کلچر‘ کے انگریزی سے اسمیہ ترجمہ 'بھارتیہ سنسکرتی بھتّی' (مترجم-دنگت وشوا شرما) 101 سلیکٹڈ پویمز آف رویندرناتھ ٹیگو‘ کے بنگلہ سے کشمیری ترجمہ ’اخ حد اخ نظمیں‘ (شفقت الطاف) تروولّور کی ’تروکّرل‘ کا اسی نام سے تمل سے ہندی ترجمہ (ٹی ای راگھون) مہاشیوتا دیوی کے ناول ’سدو کانہور ڈاکے‘ کے بنگلہ سے سنتالی ترجمہ ’سیدو کانہو تکنا-ہہتے‘ (چندرموہن کسکو)، روندرناتھ ٹیگور کے بنگلہ ناول ’گورا‘ کا اسی نام سے سنتالی ترجمہ (کے چیلپّن) اور پروین طلحہ کی ’فدا ئے لکھنئو: ٹیلس آف دی سٹی اینڈ اٹس پیپلز‘ کے انگریزی سے اردو ترجمہ ’فدائے لکھنئو‘ (مترجم-صبیحہ انور) سمیت کل 24 کتابیں شامل ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔