اردو اکادمی دہلی کے زیر اہتمام سالانہ ایوارڈ تقریب منعقد، جیلانی بانو اور عبدالستار دلوی ’بہادر شاہ ظفر ایوارڈ‘ سے سرفراز

اردو اکادمی دہلی کے ذریعہ 20-2019 اور 22-2021 کے لیے مختلف زمرے میں منتخب انعام یافتگان کے لیے جلسہ تقسیم انعامات منعقد کیا گیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

اردو اکادمی دہلی نے آج سالانہ ایوارڈ تقریب منعقد کر مختلف زمروں میں انعام کے لیے منتخب ہستیوں کے درمیان انعامات کی تقسیم کی۔ اردو اکادمی کی جانب سے اس مرتبہ 20-2019 اور 22-2021 کے لیے منتخب اشخاص کو انعامات پیش کیے گئے۔ ان ہستیوں میں جیلانی بانو، پروفیسر عبدالستار دلوی، پروفیسر شریف حسین قاسمی، پروفیسر شمس الحق عثمانی، گلزار، وسیم بریلوی، خواجہ محمد اکرام الدین وغیرہ شامل ہیں۔ جیلانی بانو کو سال 20-2019 کے لیے کل ہند بہادر شاہ ظفر ایوارڈ پیش کیا گیا ہے، جبکہ پروفیسر عبدالستار دلوی کو سال 22-2021 کے لیے کل ہند بہادر شاہ ظفر ایوارڈ دیا گیا ہے۔ تقسیم انعامات کی یہ تقریب دہلی سکریٹریٹ کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔

<div class="paragraphs"><p>دہلی اردو اکادمی کے سالانہ ایوارڈ فنکشن میں موجود شرکاء</p></div>

دہلی اردو اکادمی کے سالانہ ایوارڈ فنکشن میں موجود شرکاء

سال 20-2019 کے لیے انعامات حاصل کرنے والی شخصیات: جیلانی بانو (کل ہند بہادر شہ ظفر ایوارڈ)، پروفیسر شریف حسین قاسمی (پنڈت برج موہن دتاتریہ کیفی ایوارڈ)، بلقیس ظفیر الحسن (ایوارڈ برائے تخلیقی نثر)، شکیل جمالی (ایوارڈ برائے شاعری)، وسیم الحق (ایوارڈ برائے صحافت)، ڈاکٹر عادل حیات (ایوارڈ برائے بچوں کا ادب)، غلام صابر نظامی اور غلام وارث نظامی (ایوارڈ برائے بہترین قوال- فنون لطیفہ)، گلزار (کل ہند ایوارڈ برائے فروغ اردو زبان و ادب و تہذیب)۔


سال 22-2021 کے لیے انعامات حاصل کرنے والی شخصیات: پروفیسر عبدالستار دلوی (کل ہند بہادر شاہ ظفر ایوارڈ)، پروفیسر شمس الحق عثمانی (پنڈت برج موہن دتاتریہ کیفی ایوارڈ)، پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین (ایوارڈ برائے تحقیق و تنقید)، ڈاکٹر نعیمہ جعفری پاشا (ایوارڈ برائے شاعری)، اسد رضا (ایوارڈ برائے صحافت)، پروفیسر محمد اسدالدین (ایوارڈ برائے ترجمہ)، پروفیسر محمد کاظم (ایوارڈ برائے اردو ڈراما)، پروفیسر وسیم بریلوی (کل ہند ایوارڈ برائے فروغ اردو زبان و ادب و تہذیب)۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔