نہار منہ کھانے اور نہ کھانے والی غذائیں

کہتے ہیں کہ ناشتہ ہماری اچھی صحت کے لیے بہت ضروری ہے، تاہم کئی لوگ ناشتہ کرنے کے بجائے سیدھا دن میں کھانا کھانے کو اہمیت دیتے ہیں جس سے کئی افراد کا مکمل دن جسمانی طور پر سست روی سے گزرتا ہے۔

مرض روسٹیڈ
مرض روسٹیڈ
user

علی حیدر

دنیا بھر کے ڈاکٹروں کا ماننا ہے کہ ناشتہ ہماری جسمانی صحت کے لیے بے حد ضروری ہے اور وہ افراد جو ناشتہ نہیں کرتے، وہ بڑھتی عمر کے ساتھ کئی اقسام کے مرض میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسی بہت سی غذائیں ہیں جنہیں نہار منہ کھانا صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے؟

یہاں ایسی غذاوں کی فہرست ترتیب دی گئی ہے کہ صبح اٹھنے کے بعد نہار منہ کون سی غذائیں کھانی چاہیے اور کن سے پرہیز کرنا چاہیے:

نہار منہ نہ کھائیں

پیسٹریز یا کیک وغیرہ

نہار منہ پیسٹری جیسی غذاؤں سے پرہیز کرنا چاہیے جس کی وجہ یہ ہے کہ خمیر والی غذائیں نہار منہ پیٹ کے لیے ٹھیک نہیں اور ان سے معدے اور آنتوں میں تکلیف اور گیس کے مسائل پیش آسکتے ہیں۔

کیک
کیک

مٹھائی

صبح اٹھتے ہی خالی پیٹ میں پیٹھا کھانا پتے کے لیے نقصان دہ ہے، ایسا کرنے سے ذیابیطس کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

گلاب جامن
گلاب جامن

دہی

اگر نہار منہ دہی کھایا جائے تو پیٹ میں ہائیڈروکلورک ایسڈ پیدا ہوسکتا ہے، جو آپ کے پیٹ میں موجود لیکٹک ایسڈ بیکٹیریا کو ختم کردیتا ہے، جو کہ آپ کے جسم کے لیے فائدہ مند ہے، اس لیے خالی پیٹ دہی کھانا فائدہ مند نہیں۔

دہی
دہی

نہار منہ کھائیں

دلیہ

دلیہ معدے کی ہائیڈروکلورک ایسڈ سے حفاظت کا کام کرتا ہے، دلیہ میں فائبر بھی موجود ہوتا ہے جو کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں کارآمد ہے۔

دلیہ
دلیہ

جئی کا دلیہ

جئی کا دلیا جسم سے ٹاکسن کی مقدار کو کم کرتا ہے، اسے نہار منہ کھانے سے بہت دیر تک آسودگی کا احساس رہتا ہے۔

گندم سیاه

گندم سیاہ معدے کے لیے نہایت بہترین غذا ہے، اس میں پروٹین، آئیرن اور ویٹامنز کی کثیر تعداد موجود ہے۔

تخم گندم

تخم گندم جسم میں وٹامن ای اور فولک ایسڈ کو پیدا کرتا ہے، اس کے علاوہ اس کے استعمال سے نظام ہاضمہ بہتر انداز میں کام کرتا ہے



نہار منہ کھانے اور نہ کھانے والی غذائیں

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔