سحری کے لیے توانائی سے بھرپور مشروب ’کیلا اخروٹ لسّی‘، بنانا بہت آسان
سحری کی سوغات ’کیلا اخروٹ لسّی‘ آپ کو دن بھر تازہ دم رکھنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ آپ اپنی پسند کے مطابق اخروٹ کی جگہ دوسرے خشک میوہ جات کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

کیلا اخروٹ لسّی، تصویر اے آئی
سحری میں دن بھر خود کو تازہ رکھنے کے لیے لوگ طرح طرح کے مشروبات کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ ضروری بھی ہے کیونکہ گرمی کے دنوں میں روزہ سخت ہوتا ہے، خصوصاً جنھیں دن بھر جسمانی محنت والی ملازمت کرنی ہوتی ہے۔ ایسے لوگوں کے لیے توانائی سے بھرپور ایک مشروب ’کیلا اخروٹ لسّی‘ ہے۔ اس کو بنانا نہایت آسان ہے، آئیے جانتے ہیں اسے بنانے کی ترکیب۔
ایک گلاس لسی تیار کرنے کے لیے اجزاء: دہی ایک پیالی، کیلا آدھا، اخروٹ 3 سے 4 عدد، تل اور السی کے بیج ایک چائے کا چمچ، شہد ایک یا دو چمچ۔
بنانے کی ترکیب: کسی فوڈ پروسیسر میں دہی، تل اور السی کے بیج، اخروٹ، شہد اور کیلا ڈال کر بلینڈ کر لیجیے۔ تب تک اسے بلینڈ کیجیے جب تک کہ اس کا مرکب کریمی نہ ہو جائے۔
اب آپ کے لیے کیلا اخروٹ لسی تیار ہے۔ اسے گلاس میں نکال کر اخروٹ کے چھوٹے ٹکڑوں سے گارنش کیجئے اور تازہ تازہ نوش کر لیجئے۔ سحری کی یہ سوغات آپ کو دن بھر تازہ دم رکھنے میں مددگار ثابت ہوگی۔ آپ اپنی پسند کے مطابق اخروٹ کی جگہ دوسرے خشک میوہ جات کا بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔