ہم نے کچھ مواقع ضائع کیے جن کا خمیازہ بھگتنا پڑا: وراٹ کوہلی

رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف شکست کے بعد اعتراف کیا کہ ٹیم نے کچھ اہم مواقع ضائع کئے جن کا خمیازہ بنگلور کو میچ ہارنے کی شکل میں بھگتنا پڑا

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دبئی: رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف شکست کے بعد اعتراف کیا کہ ٹیم کچھ اہم مواقع ضائع کئے جن کا خمیازہ بنگلور کو میچ ہارنے کی شکل میں بھگتنا پڑا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پنجاب نے کپتان لوکیش راہل کی 69 گیندوں پر 14 چوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 132 رن کی مدد سے 20 اوور میں تین وکٹوں پر 206 رنز کے مضبوط اسکور قایم کیا۔ جواب میں بنگلور کی ٹیم صرف 17 اوورز میں 109 رن ہی بنا سکی اور اسے 97 رنز کی بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس میچ میں وراٹ نے راہل کے دو کیچ بھی چھوڑے اور راہل نے ان جیون دان کا پورا موقع اٹھایا۔

وراٹ نے کہا کہ ہم نے اس میچ میں کچھ اچھا نہیں کیا۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم کھیل کے وسط میں اچھی پوزیشن میں تھے اور گیند کے ساتھ ابتداء میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ میں سامنے سے اس کی ذمہ داری لیتا ہوں ، ظاہر ہے کہ ہمارا دن نہیں تھا۔ ہم راہل کو آؤٹ کرنے کے کچھ مواقع گنوا بیٹھے جس سے ہم نے 35-40 رنز زیادہ لٹائے۔ اگر ہم 180 کے اسکور پر پنجاب کو روکتے تو ہم پہلی ہی گیند سے اتنے دباؤ میں نہ ہوتے۔


انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ ہم نے کہاں غلطی کی ہے اور میں قبول کرتا ہوں کہ ہم نے اہم مواقع ضائع کردیئے۔ جب دن خراب ہوتا ہے تو ہمیں کرکٹ کے میدان میں اکثر ایسا ہوتا ہے اور ہمیں اسے قبول کرنا پڑتا ہے۔ کبھی ہم اچھا کھیلتے ہیں اور کبھی دن ہمارا نہیں ہوتا ہے۔ اسے فراموش کرنا ہوگا۔ ہمیں اپنی غلطیوں سے سبق لینا ہوگا۔

جوش فلپ کو تیسرے نمبر پر بھیجنے پر وراٹ نے کہا کہ فلپ ویسٹرن آسٹریلیا کے لئے ٹاپ آرڈر کی ذمہ داری ادا کرتے ہیں اور بگ بیش لیگ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ ٹورنامنٹ ابھی شروع ہوا ہے اس سلئے ہم نے سوچا کہ ہمیں ان کی صلاحیت کو دیکھنا چاہئے اور وہ کیا کر تے ہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ ہمیں درمیانی اوورز میں مضبوط لانی ہوگی ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔