وراٹ کوہلی بنے آئی پی ایل تاریخ میں 500 چوکا لگانے والے دوسرے بلے باز

وراٹ کوہلی سے آگے صرف شکھر دھون ہیں جنھوں نے 169 میچوں میں 35.02 کی اوسط سے 5044 رنز بنائے ہیں۔ اس دوران دھون نے 575 چوکے اور 106 چھکے لگائے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ابو ظبی: وراٹ کوہلی آئی پی ایل میں 500 چوکے لگانے والے دوسرے بلے باز بن گئےہیں۔ اب صرف شکھر دھون ان سے آگے ہیں۔ دھون نے 169 میچوں میں 35.02 کی اوسط سے 5044 رنز بنائے ہیں۔ جس میں 575 چوکے اور 106 چھکے شامل ہیں۔ تیسرے نمبر پر سریش رینا ہیں۔ انہوں نے 193 میچوں میں 493 چوکے اور 194 چھکے لگائے ہیں۔ رینا اس سیزن میں نہیں کھیل رہے ہیں لیکن گزشتہ سیزن تک انہوں نے آئی پی ایل میں مجموعی طور پر 5368 رنز بنائے ہیں۔گوتم گمبھیر نے 154 میچوں میں 491 چوکے لگائے ہیں۔کوہلی نے 187 میچوں میں 38.77 کی اوسط سے 5777 رنز بنائے ہیں۔ جس میں 500 چوکے اور 199 چھکے شامل ہیں۔

کوہلی نے بدھ تک اس سیزن میں مجموعی طور پر 10 میچ کھیلے اور اس دوران 365 رنز بنائے۔ ان میں 20 چوکے اور 9 چھکے شامل ہیں۔ کوہلی نے اب تک آئی پی ایل میں 38 نصف سنچری بنائی ہیں ۔کے کے آر اور بنگلور میچ کے دوران تین ریکارڈ بنائے گئے ۔پہلا، وراٹ 500 باؤنڈری اسکور کرنے والے دوسرے بیٹسمین بنے۔ دوسرا، محمد سراج نے دو مسلسل میڈن اوور ڈال کر آئی پی ایل کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ۔ وہ آئی پی ایل میں 2 میڈن پھینکنے والے پہلے بولر بن گئے۔ تیسرا، کے کے آر نے اس سیزن کا سب سے چھوٹا اسکور بنایا۔ یہ آئی پی ایل کے سیزن میں اب تک کا سب سے کم اسکور بھی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ دونوں ٹیمیں آئی پی ایل کے کم اسکور کے معاملے میں بھی شامل ہیں۔ 2017 میں آر سی بی کے کے آر کے مقابلہ میں صرف 49 رنز پر سمٹ گئی تھی ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔