آئی پی ایل 2020: رائیڈو کے شامل ہونے کے بعد ٹیم کا توازن بہتر ہوگا... دھونی

دھونی نے کہا کہ ہم نے اچھی گیند بازی کی، لیکن کچھ کمیاں رہ گئیں۔ میں نے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ کیچ نہ چھوڑیں، کھلاڑیوں کو اتنی روشنی میں کھیلنے کی عادت نہیں ہے شائد اس سے انہیں دقت ہو رہی ہو۔

تصویر بشکریہ بی سی سی آئی
تصویر بشکریہ بی سی سی آئی
user

یو این آئی

دبئی: دہلی کیپٹلس کے خلاف ملی کراری ہار کے بعد چنئی سپر کنگس کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی نے کہا ہے کہ مڈل آرڈر کے بلے باز امباتی رائیڈو کے ٹیم میں شامل ہونے کے بعد ہی چنئی کا توازن بہتر ہوگا۔ دہلی کے خلاف چنئی کی کارکردگی اچھی نہیں رہی اور اسے 44 رنوں سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ مقابلے میں چنئی کے بلے بازوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا تھا۔ ممبئی انڈینس کے خلاف پہلے میچ میں 71 رنوں کی اننگ کھیلنے والے رائیڈو زخمی ہونے کی وجہ سے دہلی کے خلاف مقابلے میں ٹیم میں شامل نہیں ہوئے تھے۔

دھونی نے کہا،’’ یہ ہمارے لئے اچھا مقابلہ نہیں رہا۔ میدان میں اوس نہیں تھی لیکن پچ سست تھی۔ ہم بلے بازی سے بہتر کارکردگی نہیں کر سکے جس کا خمیازہ بھگتنا پڑٓ۔ سست شروعات کے بعد ضروری رن ریٹ تیزی سے بڑھ رہی تھی جس سے ٹیم پر دباؤ بڑھنے لگا۔ ہمیں اس بارے میں سوچنا ہوگا۔ ہمیں تال میل دیکھ کر اور غلطی سے سبق لے کر واپسی کرنی ہوگی۔‘‘


انہوں نے کہا،’’رائیڈو کے اگلے مقابلے میں ٹیم میں شامل ہونے سے شاید ٹیم کا توازن صحیح رہے۔ اس سے ہمیں اضافی گیند بازوں کے ساتھ تجربہ کرنے کا موقع ملے گا۔ اس میں کئی اور بھی چیزیں ہیں جن کے بارے میں ہمیں سوچنا ہوگا۔ ہمیں ایک بلے باز اور رکھنا ہوگا، جس سے آغاز اچھا ہوسکے اور کھلاڑی تیار رہیں۔ ہمیں لینتھ ،لائن اور تیزی میں بھی بہتر کرنا ہوگا۔ میرے خیال سے اسپینر ابھی اپنی لے حاصل نہیں کر سکے ہیں۔‘‘

دھونی نے کہا،’’ہم نے اچھی گیند بازی کی تھی لیکن کچھ کمیاں رہ گئیں۔ میں نے کھلاڑیوں سے کہا ہے کہ وہ کیچ نہ چھوڑیں۔ کھلاڑیوں کو اتنی روشنی میں کھیلنے کی عادت نہیں ہے۔ ہوسکتا ہے کہ اس سے انہیں دقت ہو رہی ہو۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔