روہت شرما نے کی تھی سوریہ کمار کے حوالہ سے پیشن گوئی، 2011 کا ٹوئٹ وائرل

روہت شرما کا 9 سال پرانا ایک ٹوئٹ سوشل میڈیا پر اس وقت تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس میں روہت نے سوریہ کمار کی جم کر تعریف کی تھی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ہندوستانی ٹیم کے دورہ آسٹریلیا کا اعلان ہونے کے بعد سے ہی ممبئی انڈینز کے بلے باز سوریا کمار یادو زیر بحث ہیں۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف ناقابل شکست 79 رنز کی اننگ کھیلنے والے سوریہ کمار کو ہندوستانی کرکٹ ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے، جس کی وجہ سے سلیکٹرز کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

دراصل، سوریہ کمار گذشتہ تین سالوں سے مسلسل آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کے لئے اچھا کھیل رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی گھریلو کرکٹ میں بھی ان کی کارکردگی اچھی رہی ہے، اس کے باوجود انہیں ٹیم انڈیا کے لئے نہیں بلایا گیا ہے۔ اس معاملہ پر کئی سابق کرکٹرز نے بھی سوالات اٹھائے ہیں۔


شائقین اور سابق کرکٹرز اب سوریہ کمار کی تعریف کر رہے ہیں اور ٹیم انڈیا میں انھیں کھلانے کی وکالت کر رہے ہیں لیکن ہندوستانی ٹیم کے اوپنر روہت شرما نے ان کی 2011 میں ہی اسٹار بننے کی پیش گوئی کر دی تھی۔ روہت کا ایک 9 سال پرانا ٹویٹ تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ اس ٹویٹ میں روہت نے سوریہ کمار یادو کی تعریف کی تھی اور انہیں مستقبل کا ستارہ بتایا تھا۔ روہت نے یہ ٹویٹ بی سی سی آئی ایوارڈ ختم ہونے کے بعد چنئی میں کیا تھا۔

روہت نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ، "بی سی سی آئی ایوارڈ ابھی چنئی میں ختم ہوا ہے۔ کچھ عظیم کھلاڑی آنے والے ہیں۔ آپ مستقبل میں ممبئی کے سوریہ کمار یادو کو دیکھیں گے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔