راجستھان نے ممبئی کو 9 وکٹوں سے دی شکست، یشسوی جیسوال نے سنچری بنائی

ممبئی انڈینز نے راجستھان رائلز کو 9 وکٹوں سے بری طرح شکست دی ہے۔ یشسوی جیسوال نے آئی پی ایل 2024 میں  اپنی پہلی سنچری بنائی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

راجستھان رائلز نے ممبئی انڈینز کو 9 وکٹوں سے شکست دی ۔ پہلے کھیلتے ہوئے ممبئی انڈینز یعنی ایم آئی نے 20 اوورز میں 179 رنز بنائے۔ ممبئی کی جانب سے تلک ورما اور نہال وڈھیرا نے شاندار اننگز کھیلی۔ ہدف کا تعاقب کرنے آئی راجستھان کی ٹیم نے زبردست آغاز کیا کیونکہ جوس بٹلر اور یشسوی جیسوال نے پاور پلے اوور میں ہی ٹیم کے اسکور کو 60 سے آگے بڑھایا۔ میچ بھی بارش سے متاثر ہوا لیکنراجستھان رائلز یعنی آر آر  کےبلے بازوں پر کوئی اثر نہیں ہوا۔ جوس بٹلر نے 25 گیندوں میں 35 رنز کی اننگز کھیلی لیکن جیسوال نے سب سے زیادہ متاثر کیا۔ انہوں نے آئی پی ایل 2024 میں پہلی بار 50 کا ہندسہ عبور کیا جسے انہوں نے سنچری میں تبدیل کیا۔ جیسوال نے 60 گیندوں میں 104 رنز کی اننگز کھیلی جس کے دوران انہوں نے 9 چوکے اور 7 چھکے لگائے۔

پہلے 10 اوور میں راجستھان رائلز نے 1 وکٹ کے نقصان پر 95 رن بنائے تھے۔ یشسوی جیسوال کا بیٹ رکنے کو تیار نہیں تھا۔ اگلے 5 اوور میں ٹیم نے 56 رنز بنائے اور اب راجستھان کو آخری 30 گیندوں میں صرف 29 رنز کی ضرورت تھی۔ میچ یک طرفہ ہو گیا تھا کیونکہ آر آر کو جیتنے کے لیے 18 گیندوں میں صرف 10 رنز بنانے تھے۔ سنجو سیمسن نے بھی 27 گیندوں میں 38 رنز کی اننگز کھیل کر آر آر کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ آخر میں، جیسوال نے وننگ شاٹ چوکا لگا کر راجستھان کی جیت کو 9 وکٹوں سے یقینی بنایا۔


بارش کے بعد جب میچ دوبارہ شروع ہوا تو ممبئی انڈینز کے گیند بازوں کی مزید پٹائی ہونے لگی۔ ممبئی کی جانب سے واحد وکٹ پیوش چاولہ نے حاصل کی جنہوں نے 4 اوور میں 33 رنز دیے۔ نووان تھشارا نے اس میچ میں اپنا آئی پی ایل ڈیبیو کیا، لیکن انہوں نے صرف 3 اوورز میں 28 رنز دیے۔ ہاردک پانڈیا بولنگ میں کافی متحرک رہنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔ یہاں تک کہ جسپریت بمراہ اور جیرالڈ کوٹزی کی تیز گیند بازی بھی اس بار ممبئی کے لیے کچھ زیادہ نہیں کر سکی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔