راجستھان رائلز کی گجرات ٹائٹنزپرسنسنی خیز جیت

راجستھان رائلز پانچ میچوں میں چار جیت اور ایک ہار کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہےجبکہ گجرات تین جیت اور دو شکست کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس&nbsp;</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

کپتان سنجو سیمسن کے32 گیندوں پر  60 رن اور شمرون ہیٹمائر کے26 گیندوں پر  56 ناٹ آؤٹ کی نصف سنچریوں کی بدولت راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں گجرات ٹائٹنز کو کل تین وکٹ سے شکست دے دی۔

گجرات نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے رائلز کے سامنے 178 رن کا ہدف دیا جسے رائلز نے چار گیندوں باقی رہتے حاصل کر لیا۔کپتان سیمسن نے 32 گیندوں پر تین چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 61 رن بنائے، حالانکہ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد بھی رائلز کو پانچ اوورز میں 64 رن درکار تھے۔ ہیٹمائر نے یہاں سے 26 گیندوں پر 56 رن کی اننگز کھیل کر سنسنی خیز مقابلے میں رائلز کی جیت کو یقینی بنایا۔


اس سانس روک دینے والے مقابلے کے آخری دو اووروں میں رائلز کو 23 رن درکار تھے۔ محمد سمیع نے 19 ویں اوور میں 16 رن دیے لیکن دھرو جریل اور روی چندرن اشون کی اہم وکٹیں بھی حاصل کیں۔ رائلز کو آخری اوور میں سات رن درکار تھے اور ہاردک پانڈیا نے ہیٹ مائر کو روکنے کے لیے ڈیبیو کرنے والے اسپنر نور احمد کو گیند دی۔ تاہم، ہیٹمائر نے اس سے کوئی فرق نہیں پڑا اور اوور کی دوسری گیند پر فتح کا چھکا لگایا۔

رائلز پانچ میچوں میں چار جیت اور ایک ہار کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، جبکہ گجرات تین جیت اور دو شکست کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ راجستھان کو 178 رن کے ہدف تک پہنچنے کے لیے مضبوط شروعات کی ضرورت تھی لیکن ان کے دونوں اوپنر چار رن کے اندر ہی آؤٹ ہو گئے۔ یشسوی جیسوال ایک رن بنانے کے بعد ہاردک پانڈیا کا شکار بن گئے جبکہ محمد سمیع نے جوس بٹلر کو صفر پر آؤٹ کیا۔


پاور پلے میں رائلز صرف 26 رنز ہی بنا سکے، جس کے بعد سیمسن اور دیودت پڈیکل نے بڑے ہدف تک پہنچنے کے لیے خطرہ مول لینا شروع کر دیا۔ سیمسن نے ساتویں اوور میں الزاری جوزف کو چھکا لگایا جبکہ پیڈیکل نے چوکا لگا کر ان کا ساتھ دیا۔ پیڈیکل (25 گیندوں، 26 رن) اور ریان پراگ (سات گیندوں، پانچ رن) کی وکٹیں گرنے کے بعد بھی سیمسن کا حملہ جاری رہا۔ انہوں نے 13ویں اوور میں راشد خان کو تین چھکے لگا کر رائلز کی جیت کی امیدوں کو زندہ رکھا۔

سیمسن نے 29 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے ہیٹ مائر کے ساتھ 59 رن کی قیمتی شراکت داری کی۔ سیمسن اپنی بے باک بیٹنگ سے رائلز کو فتح کی طرف لے جا رہے تھے لیکن گجرات کی جانب سے ڈیبیو کر رہے نور نے انہیں 15ویں اوور میں پویلین لوٹا دیا۔ سیمسن کا وکٹ گرتے ہی ہیٹ مائر نے جارحانہ بلے بازی کی ذمہ داری سنبھال لی۔ دھرو جورل (10 گیندوں، 18 رن) نے ان کے ساتھ اچھا کھیلا اور دونوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 47 رن کی شراکت داری کی۔


جب رائلز کو 12 گیندوں میں 23 رنز درکار تھے۔ جورل نے 19ویں اوور کی پہلی گیند پر چھکا لگایا لیکن اگلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ اشون نے کریز پر آتے ہی ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا لیکن وہ بھی تیسری گیند پر پویلین لوٹ گئے۔ جب آخری اوور میں رائلز سات رن دور تھے، ہیٹ مائر نے ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے پہلی گیند پر دو رن بنائے اور اگلی گیند پر چھکا لگا کر رائلز کو فتح دلائی۔

آئی پی ایل کے اب تک کے چار میچوں میں گجرات کے خلاف رائلز کی یہ پہلی جیت ہے۔ اس سے قبل رائلز نے ٹاس جیت کر گیندبازی کا انتخاب کیا اور ٹرینٹ بولٹ نے پہلے ہی اوور میں اپنی جانی پہچانی سوئنگ بولنگ کے ساتھ ردھیمان ساہا کو آؤٹ کیا۔ سائی سدرشن پاور پلے میں 19 گیندیں کھیلنے کے بعد 20 رن بنا کر رن آؤٹ ہوئے، حالانکہ شبھمن گل اور ہاردک پانڈیا نے گجرات کی اننگز کو سنبھالا۔ پاور پلے کے آخری اوور میں گل نے دو چوکے لگائے کیونکہ پاور پلے میں گجرات نے 42 رن جوڑے۔


پانڈیا نے رفتار بڑھاتے ہوئے ساتویں اوور میں ایڈم زمپا کو چھکا اور ایک چوکا لگایا۔ دونوں ہندستانی کھلاڑیوں کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 59 رن کی شراکت داری ہوئی جسے یوزویندر چہل نے پانڈیا (19 گیندوں، تین چوکوں، ایک چھکے، 28 رن) کو آؤٹ کر کے توڑا۔

پانڈیا کی وکٹ گرنے کے بعد اسپنروں نے گجرات کے بلے بازوں کے ہاتھ باندھ دیے۔ رائلز نے ڈیوڈ ملر کو تین اور چھ کے اسکور پر زندگی دی جس کی قیمت انہیں چکانی پڑی۔ شبھمن گل اپنی نصف سنچری مکمل نہ کر سکے اور 34 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 45 رن بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد ملر نے جارحانہ انداز اپنایا۔ انہوں نے 17ویں اوور میں چہل کو مڈ وکٹ پر چھکا لگایا، جب کہ اگلے اوور میں ابھینو منوہر نے ٹرینٹ بولٹ کو دو چھکے مار کر 17 رن حاصل کئے۔


ابھینو نے مجموعی طور پر تین چھکوں کی مدد سے 13 گیندوں میں 27 رن بنائے جبکہ ملر نے 30 گیندوں میں تین چوکے اور دو چھکے لگا کر 46 رن بنائے۔ دونوں نے ٹیم کو درمیانی اووروں کی پریشانی سے نکال کر پانچویں وکٹ کے لیے 45 رن کی شراکت داری کی جس کی مدد سے گجرات نے 20 اووروں میں 177/7 رن بنائے۔

سندیپ رائلز کے لیے بہترین گیند باز رہے جنہوں نے چار اوور میں 25 رن دے کر دو وکٹ لیے۔ بولٹ (ایک وکٹ) رائلز کے لیے سب سے مہنگے بولر تھے، جنہوں نے چار اووروں میں 46 رن دیے۔ زمپا (چار اوور، 32 رن) اور چہل (چار اوور، 36 رن) کو بھی ایک ایک کامیابی ملی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔