راجستھان نے دہلی کو دی شکست، پراگ کی طوفانی اننگز کے بعد اویش خان نے آخری اوور میں کیا کمال

راجستھان رائلز نے پہلے کھیلتے ہوئے 185 رنز بنائے تھے اور آخری اووروں میں راجستھان کے گیند بازوں نے شاندار گیند بازی کرکے فتح دلائی۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

راجستھان رائلز اور دہلی کییپیٹلزکے درمیان میچ 28 مارچ کو جے پور کے سوائی مان سنگھ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ پہلے کھیلتے ہوئے آر آر  یعنی راجستھان رائلز نے 185 رنز کا بڑا اسکور بنایا ۔ ریان پراگ نے 45 گیندوں میں 84 رنز بنا کر راجستھان کو بڑا اسکور بنانے میں مدد کی۔ ہدف کا تعاقب کرنے آئی دہلی کی ٹیم نے اگرچہ 2 وکٹیں جلد ہی گنوا دیں، لیکن رشبھ پنت اور ڈیوڈ وارنر کی 67 رنز کی شراکت نے ٹیم کو واپس لوٹا دیا۔ آخری 5 اووروں میں دہلی کو جیت کے لیے 66 رنز درکار تھے لیکن ٹیم کے بلے باز مسلسل ڈگمگاتے رہے۔ اس لیے ڈی سی  یعنی دہلی کیپیٹلز یہ میچ 12 رنز سے ہار گیا ۔

راجستھان رائلز کے بلے باز شروع میں مشکلات کا شکار رہے۔ ٹیم نے 36 رنز کے اسکور پر جوس بٹلر، یشسوی جیسوال اور سنجو سیمسن کی وکٹیں گنوا دیں۔ پھر ریان پراگ کا ایسا طوفان آیا کہ راجستھان کا رن ریٹ بڑھتا ہی چلا گیا۔ پراگ نے 45 گیندوں میں 84 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 7 چوکے اور 6 چھکے شامل تھے۔ روی چندرن اشون نے 19 گیندوں میں 3 چھکے لگا کر 29 رنز بنائے اور آخر میں دھرو جورل نے 12 گیندوں میں 20 اور شمرون ہیٹمائر نے 7 گیندوں میں 14 رنز بنائے۔ دہلی کے گیند بازوں کو آخری 5 اوور میں بری طرح شکست ہوئی۔ مکیش کمار نے آخری 2 اوور میں 30 اور اینریچ نورٹجے نے آخری اوور میں 25 رنز دئے۔ اس کے ساتھ ہی آر آر کی اننگز 185 رنز پر ختم ہوئی۔


دہلی کیپیتلز  نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پہلے 2 وکٹیں بھی جلدی سے گنوا دیں۔ اسکور 30 ​​رنز تک مچل مارش اور رکی بھوئی پویلین لوٹ چکے تھے۔ اس دوران ڈیوڈ وارنر نے 34 گیندوں پر 49 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے 5 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ کپتان رشبھ پنت نے 26 گیندوں میں 28 رنز بنائے، لیکن ڈی سی کو فتح تک نہ پہنچا سکے۔ دہلی کو آخری 24 گیندوں میں 60 رن درکار تھے لیکن پھر اشون نے 17 ویں اوور میں 19 رن دے دیئے۔ ایسا لگ رہا تھا کہ میچ پلٹ جائے گا اور ٹرسٹن اسٹبس کی 23 گیندوں میں 44 رنز کی اننگز نے ڈی سی کی جیت کی امیدیں بڑھا دیں۔ اس دوران سندیپ شرما نے 19ویں اوور میں 15 رنز دیے جس کی وجہ سے دہلی آخری اوور تک میچ میں چھائی رہی۔ ڈی سی کو آخری اوور میں 19 رنز درکار تھے، لیکن اویش خان نے اچھی گیند بازی کی اور راجستھان کو 12 رنز سے جیتنے میں مدد دی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔