کلدیپ اوراشون کی خطرناک گیندبازی کی بدولت راجستھان نے بنگلورکو شکست دی

راجستھان رائلز کو مقررہ 20 اوورمیں آٹھ وکٹ پر 144 رن پر روک دیاتھا لیکن بنگلورو کے بلے باز اس چھوٹے ہدف کو حاصل نہ کر سکے اور 115 پر آؤٹ ہو گئے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

تیز گیند باز کلدیپ سین (20 رن پر 4) اور آف اسپنر روی چندرن اشون (17 رن پر 3وکٹ) کی خطرناک گیندبازی کی بدولت راجستھان رائلز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو کم اسکور والے آئی پی ایل میچ میں 29 رن سے شکست دے دی۔ راجستھان کی آٹھ میچوں میں یہ چھٹی جیت ہے اور وہ ٹیبل میں پہلے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

بنگلورو نے محمد سراج، جوش ہیزل ووڈ اور وینندو ہسرنگا کے دو دو وکٹوں کی بدولت راجستھان رائلز کو مقررہ 20 اوورمیں آٹھ وکٹ پر 144 رن پر روک دیاتھا لیکن بنگلورو کے بلے باز اس چھوٹے ہدف کو حاصل نہ کر سکے اور بنگلورو کی ٹیم 19.3 اوورز میں 115 رن پر سمٹ گئی۔ اس طرح بنگلورو کو نو میچوں میں چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بنگلورو کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ فارم میں بہتری کے لیے اوپننگ میں اتارے گئے وراٹ کوہلی کی بدقسمتی نے ان کا پیچھا نہ چھوڑا اور وہ دوسرے اوور میں پرسدھ کرشنا کی گیند پر ریان پراگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ وراٹ نے 10 گیندوں میں دو چوکوں کی مدد سے نو رنز بنائے۔ کپتان فاف ڈو پلیسس 21 گیندوں میں 23 رنز بنانے کے بعد کلدیپ سین کا شکار بنے۔ سین نے پھر گلین میکسویل کی شکل میں بڑا شکار کرلیا۔ میکسویل کا توکھاتہ ہی نہیں کھلا۔

ایننگ کے 10ویں اوور میں آف اسپنر روی چندرن اشون کی گیند پررجت پاٹیداربولڈ ہوگئے۔ پاٹیدار نے 16 رن بنائے۔ سویاش پربھودیسائی کو اشون نے اپنا دوسرا شکار بنایا۔ بنگلور کے مسٹر فنشر کہے جانے والے دنیش کارتک اس بار چھ رن بناکررن آوٹ ہوگئے۔ بنگلورو نے اپناچھٹا وکٹ 72 کے اسکور پرگنوایا۔ یجویندر چہل فالو تھرو میں گیند کو ٹھیک سے پکڑ نہیں پائے لیکن گیندسنبھال کرانہوں نے کارتک کو رن آوٹ کردیا۔ شہباز احمد 27 گیندوں پر 17 رن بنا کر اشون کی گیند پر پراگ کوکیچ دے بیٹھے۔


ہسرنگا نے 13 گیندوں میں 18 رنز بنانے کے بعد کلدیپ کو اونچا کیچ دے دیا۔ بنگلورو کا آٹھواں وکٹ 102 کے اسکور پر گرا۔ پرسدھ کرشنا نے تھرڈ مین پر محمد سراج کو کیچ کرادیا۔ سراج نے پانچ رن بنائے۔ بنگلورو نے اپنا آخری وکٹ 115 کے اسکور پرگنوایا اوراسے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔