پنجاب کنگز پانچ وکٹ سے جیت کر فائنل میں داخل، ممبئی انڈینز کو دی شکست
پنجاب کنگز نے ممبئی انڈینز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ پنجاب تاریخ میں صرف دوسری بار فائنل میں پہنچا ہے۔

پنجاب کنگز نے ممبئی انڈینز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ اب آ ر سی بی اور پنجاب کنگز تین جون کو آئی پی ایل 2025 کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔اس میچ میں ممبئی کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 203 رنز بنائے جس کے جواب میں پنجاب نے ہدف صرف 19 اوورز میں حاصل کر لیا۔ یہ تاریخ میں صرف دوسرا موقع ہے کہ پنجاب کنگز فائنل میچ میں پہنچی ہے۔ شریاس آئر نے 87 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر پنجاب کی جیت میں بڑا کردار ادا کیا۔
احمد آباد میں کھیلے گئے اس میچ میں پنجاب کنگز کو 204 رنز کا ہدف ملا۔ جواب میں ٹیم کی شروعات بہت خراب رہی کیونکہ پربھسمرن سنگھ صرف 6 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ پریانش آریہ اور جوش انگلش نے ابھی اننگز کو سنبھالنا شروع کیا تھا کہ پریانش 20 رنز کی مختصر اننگز کھیلنے کے بعد آؤٹ ہو گئے۔ جلد ہی پنجاب نے 72 کے اسکور پر 3 وکٹیں گنوا دیں۔
نہال وڈھیرا اور شریاس آئر نے اننگز کو سنبھالتے ہوئے 84 رنز کی شاندار شراکت داری کی۔ وڈھیرا نے 29 گیندوں میں 48 رنز بنائے۔ کپتان شریاس آئر ایک سرے سے مضبوطی سے کھڑے تھے جنہوں نے 41 گیندوں پر 87 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر پنجاب کی تاریخی فتح میں بڑا اہم کردار ادا کیا۔
پنجاب کنگز نے اب تک کا واحد آئی پی ایل فائنل سال 2014 میں کھیلا ہے۔ اس سیزن میں کےکے آرنے پنجاب کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی سے محروم کر دیا تھا۔ شریاس ائیر کو جادوگر کہیں یا کچھ اور، انہوں نے 11 سال بعد پنجاب کا فائنل کھیلنے کا خواب پورا کر دیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کپتان کے طور پر 5 سال میں ائیر کا یہ تیسرا آئی پی ایل فائنل ہوگا۔
دہلی کیپٹلس نے 2020 کا فائنل ائیر کی کپتانی میں کھیلا۔ آئی پی ایل 2024 میں، کے کے آر نے ان کی کپتانی میں ٹرافی جیتی اور اب انہو نے پنجاب کو فائنل میں لے جا کر تاریخ رقم کی ہے۔ آئی پی ایل 2025 کا فائنل اب آر سی بی اور پنجاب کنگز کے درمیان 3 جون کو کھیلا جائے گا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔