بیرسٹو اور لیونگسٹن کی دھماکہ خیز نصف سنچریوں سے پنجاب کی امیدیں قائم

پنجاب نے 20 اوور میں نو وکٹ پر 209 رن کا مضبوط اسکور بنایا اور پھر بنگلورو کے چیلنج کو 20 اوور میں نو وکٹ پر 155 رنوں پر روک دیا ۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بیرسٹو اور لیام لیونگسٹن (70) کی دھماکہ خیز نصف سنچریوں کے بعد گیندبازوں کی بہترین کارکردگی سے پنجاب کنگز نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو آئی پی ایل کے ایک میچ میں 54 رن سے شکست دے کر پلے آف میں پہنچنے کی اپنی امیدوں کو قائم رکھا ۔

پنجاب نے 20 اوور میں نو وکٹ پر 209 رن کا مضبوط اسکور بنایا اور پھر بنگلورو کے چیلنج کو 20 اوور میں نو وکٹ پر 155 رنوں پر روک دیا ۔ پنجاب کی 12 میچوں میں یہ چھٹی جیت ہے اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے نمبر پر پہنچ گیا ۔ بنگلورو کو 13 میچوں میں چھٹی شکست کا سامنا کرنا پڑا لیکن وہ چوتھے نمبر پر رہا ۔ بنگلورکو پلے آف کی امیدوں کے لیے اپنا آخری میچ کسی بھی قیمت پر جیتنا ہوگا۔


ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے اترے پنجاب نے طوفانی شروعات کرتے ہوئے پاور پلے میں بنگلورو کے گیند بازوں کا دھواں نکال دیا ۔ پہلے بلے باز کے طور پر شیکھر دھون جب پانچویں اوور کی آخری گیند پر آؤٹ ہوئے تو اس وقت پنجاب کا سکور 60 رن تک پہنچ چکا تھا ۔ بیئرسٹو نے جارحانہ انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے صرف 29 گیندوں پر چارچوکوں اور سات چھکوں کی مدد سے 66 رن بنائے ۔ شیکھر 15 گیندوں میں 21 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے ۔

لیونگسٹن نے 42 گیندوں پر 70 رن میں پانچ چوکے اور چار چھکے لگائے ۔ ہرپریت براڑ اور رشی دھون نے بھی سات سات رن کی اننگز میں ایک ایک چھکا لگایا ۔ کپتان میانک اگروال نے 16 گیندوں پرتین چوکوں کی مدد سے 19 رن بنائے ۔


بنگلور کے گیند باز اس میچ میں کافی مہنگے ثابت ہوئے۔ محمد سراج اور جوش ہیزل ووڈ نے چھ اوور میں سو رن دیے، ہیزل ووڈ نے چار اوور میں 64 رن دیے، سراج نے دو اوور میں 36 رن دیے۔ وہیں حسرنگا نے اپنے اوور کے کوٹے میں صرف پندرہ رن دیے اور دو وکٹیں بھی حاصل کیں ۔ ہرشل پٹیل نے چار اوور میں 34 رن دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔