'میں مکمل طور پر ٹوٹ گیا ہوں، میرے پاس کہنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں'، حادثے پر ویراٹ کا ردعمل

کوہلی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس واقعے کے بعد وہ مکمل طور پر ٹوٹ گئے ہیں اور ان کے پاس کہنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔

<div class="paragraphs"><p> تصویر بشکریہ&nbsp; آئی اے این یاس</p></div>

تصویر بشکریہ آئی اے این یاس

user

قومی آواز بیورو

بدھ کو بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم کے باہر بھگدڑ میں 11 لوگوں کی جانیں گئیں۔ اس حادثے پر آر سی بی کے تجربہ کار کھلاڑی ویراٹ کوہلی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کوہلی نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اس واقعے کے بعد میں مکمل طور پر ٹوٹ گیا ہوں اور میرے پاس کہنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔‘

آر سی بی نے اس واقعہ پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا، 'ہمیں اس بدقسمت واقع سے بہت دکھ ہوا ہے جو آج دوپہر بنگلورو میں ٹیم کے انتظار میں لوگوں کے ہجوم کے بارے میں میڈیا رپورٹس کے ذریعہ سامنے آیا ہے۔ ہر ایک کی حفاظت اور بہبود ہمارے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ آ ر سی بی المناک موت پر سوگوار ہے اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کرتا ہے۔ صورتحال سے آگاہ ہوتے ہی ہم نے فوری طور پر اپنا شیڈول تبدیل کیا اور مقامی انتظامیہ کی ہدایت اور مشورے پر عمل کیا۔ ہم اپنے تمام حامیوں سے درخواست کرتے ہیں کہ براہ کرم محفوظ رہیں۔'


کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ واقعات پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔ وزیر اعلی ٰنے رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی)کی آئی پی ایل جیت کے جشن کے دوران بھگدڑ کو ایک 'غیر متوقع حادثہ' قرار دیا۔ اس حادثے میں 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اس واقعہ کی جانکاری دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے پریس کانفرنس کی۔ انہوں نے کہا، 'حکومت اور کرکٹ ایسوسی ایشن نے فتح پریڈ کا اہتمام کیا تھا۔ ایسے حادثے کا کسی نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔ لیکن 35 ہزار کی گنجائش والے اسٹیڈیم کے باہر 3-4 لاکھ لوگوں کا ہجوم جمع تھا۔'

اس دوران وزیراعلیٰ  سدارامیا نے مرنے والوں کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام زخمیوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسٹیڈیم میں چھوٹے دروازے تھے۔ لوگ گیٹ سے اندر داخل ہوئے۔ گیٹ توڑ دیا۔ پھر بھگدڑ مچ گئی۔ کسی کو اس کی توقع نہیں تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔