ہماری کارکردگی ایسی نہیں تھی جو ہم فائنل میں پہنچنے کی امید کرتے: وراٹ

ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد آر سی بی کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ ہم میچ جیتنے کے لئے اتنا اسکور نہیں کر سکے اور اس ٹورنامنٹ میں ہماری کارکردگی ایسی نہیں تھی جو ہم فائنل میں پہنچنے کی توقع کرتے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

ابوظہبی: سن رائزرس حیدرآباد سے آئی پی ایل ایلیمینیٹر میں چھ وکٹوں سے شکست کھانے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعدرائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ ہم میچ جیتنے کے لئے اتنا اسکور نہیں کر سکے اور اس ٹورنامنٹ میں ہماری کارکردگی ایسی نہیں تھی جو ہم فائنل میں پہنچنے کی توقع کرتے۔

جمعہ کے روز حیدرآباد نے بنگلور کو سات وکٹوں پر 131 رنز پر روکنے کے بعد 19.4 اوور میں چار وکٹوں پر 132 رنز بناکر جیت حاصل کرلی تھی۔ اس شکست کے ساتھ ہی بنگلور کی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی اور وراٹ کا مسلسل آٹھویں سال اپنی کپتانی میں خطاب سے ہاتھ خالی رہ گیا۔


ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعدمایوس نظر آنے والے وراٹ نے میچ کے بعد کہا ، "اگر آپ پہلی اننگز کی بات کریں تو ہم کافی رنز نہیں بناسکے۔" انہوں نے (سن رائزرس حیدرآباد) پہلی اننگز میں ہمیں بہت دباؤ میں رکھا۔ حیدرآباد کے لئے اچھی بات یہ تھی کہ ہم اتنے رن نہیں بنا سکے جس سے ان پر دباؤ پڑتا۔ہم نے کچھ آسان وکٹیں گنوا ئیں اور کچھ مواقع پر خوش قسمت بھی رہے۔ ہمیں زیادہ کھل کر بلے بازی کرنی چاہئے تھی لیکن بلے باز گھبرائے ہوئے تھے یا جھجک رہے تھے۔ ہماری اننگز میں ایسا کوئی راؤنڈ نہیں تھا جہاں ہم حریف ٹیم پر دباؤ ڈال سکتے ۔

وراٹ نے کہا ، “آخری چار پانچ میچوں میں ملی جلی کارکردگی رہی ۔ بہت سے کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان میں سے محمد سراج اور دیودت پڑیکل نے شاندار واپسی کی۔ یوزویندر سنگھ چہل اور اے بی ڈویلیئرز نے ہمیشہ کی طرح اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا دیگر کھلاڑیوں نے بھی اپنا تعاون دیا لیکن وہ کافی نہیں رہا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔