آئی پی ایل 2020: عبدالصمد کو یوم پیدائش پر عمر عبداللہ کی نیک خواہشات

عمر عبداللہ نے کہا کہ عبد الصمد سالگرہ مبارک ہو, آپ کو بڑی کامیابی اور ترقی کے لئے نیک خواہشات، ساتھ ساتھ روشن کیریئر اور فٹنیس و اچھی صحت کے لئے دعا۔ آپ سن رائزرس کی کامیابیوں میں تعاون کرتے رہیں۔

عبدالصمد، تصویر آئی پی ایل
عبدالصمد، تصویر آئی پی ایل
user

یو این آئی

سری نگر: سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے بدھ کے روز جموں وکشمیر سے تعلق رکھنے والے سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کے آئی پی ایل کھلاڑی عبدالصمد کو ان کی سالگرہ کے موقع پر کامیابی کی تمنا کی اور نیک خواہشات پیش کیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ ''عبد الصمد سالگرہ مبارک ہو۔ آپ کو بڑی کامیابی اور ترقی کے لئے نیک خواہشات، ساتھ ساتھ طویل اور روشن کیریئر اور فٹنیس و اچھی صحت کے لئے دعا۔ آپ سن رائزرس کی کامیابیوں میں تعاون کرتے رہیں اور آئندہ مقابلوں میں اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ برقرار رکھیں۔


جموں و کشمیر سے آئی پی ایل کھیلنے والے دوسرے کرکٹ کھلاڑیوں میں پرویز رسول اور راسخ سلام شامل ہیں۔ ایک اور کھلاڑی منظور ڈار کو کنگز الیون پنجاب نے خریدا تھا جسے 2018 میں پورے آئی پی ایل سیزن میں پلئینگ الیون میں جگہ نہیں مل سکی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔