ممبئی نے لگاتار آٹھ شکست کے بعدآخر کار پہلی فتح حاصل کی

ممبئی انڈینس نے آخر کار پہلی جیت درج کی اور انہوں نے اپنے کپتان روہت شرما کی سالگرہ کے موقع پر ان کو جیت کا تحفہ دیا ۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

پانچ بار کی چیمپئن ممبئی انڈینس نے لگاتار آٹھ شکست کے بعد آخر کارراجستھان رائلس کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر آئی پی ایل میں اپنی پہلی جیت کا مزہ چکھ لیا۔

راجستھان نے جوس بٹلر کی 67 رنز کی طوفانی اننگز کے بدولت 20 اوورز میں چھ وکٹ پر 158 رنز بنائے جبکہ ممبئی کی ٹیم نے سوریہ کمار یادو 51، تلک ورما 35، ایشان کشن 29 اور ٹیم ڈیوڈ کی ناٹ آؤٹ اننگز کی بدولت 19.2 اوور میں پانچ وکٹوں پر 161 رنز بنا کر فتح حاصل کی۔ اس جیت کے ساتھ ہی ممبئی کو آئی پی ایل ٹورنامنٹ میں پہلی بار دو پوائنٹس ملے اور ٹیم نے اپنے کپتان روہت شرما کو آج ان کی سالگرہ پر جیت کا تحفہ دیا۔


راجستھان نے درمیانی اووروں میں زیادہ وکٹ نہیں گنوائے لیکن وہ اپنی اننگز کو ٹھیک سے ختم نہیں کر پائے۔ بٹلر نے عمدہ اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ آخر میں اشون نے بھی اچھی بلے بازی کی۔ پچ پر گیند شاید بلے پر تھوڑی آہستہ آ رہی تھی۔ بٹلر نے 16ویں اوور میں ریتک شوکین کی گیند پر لگاتار چار چھکے لگائے لیکن اسی اوور کی آخری گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ بٹلر نے 52 گیندوں پر 67 رنز میں پانچ چوکے اور چار چھکے لگائے۔

دیودت پڈیکل نے 15 اور کپتان سنجو سیمسن نے بھی 16 رنز بنائے۔ ڈیرل مچیل نے 20 گیندوں پر 17 رنز بنائے۔ نچلے آرڈر میں روی چندرن اشون نے نو گیندوں میں تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 21 رنز بنائے۔ شمرون ہیٹمائر نے 14 گیندیں کھیلیں لیکن وہ صرف چھ رن (ناٹ آؤٹ)ہی بنا سکے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔