آئی پی ایل: کولکاتا کے دو کھلاڑی کورونا پازیٹو، بنگلور کے ساتھ آج کا میچ رَد

بی سی سی آئی افسر کا کہنا ہے کہ ’’ورون چکرورتی اور سندیپ واریر کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں، اور اس سے آر سی بی خیمہ میں فکر بڑھ گئی ہے۔ آج ہونے والے کھیل کو رد کر دیا گیا ہے۔‘‘

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ہندوستان میں کورونا قہر کے درمیان اب آئی پی ایل میں بھی کورونا کا حملہ دیکھنے کو ملا ہے۔ کولکاتا نائٹ رائیڈرس (کے کے آر) کے دو کھلاڑیوں کے کورونا پازیٹو پائے جانے کے بعد رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے خلاف ہونے والے انڈین پریمیر لیگ کے 14ویں سیزن کا 30واں میچ رد کر دیا گیا ہے۔ کورونا کی زد میں آنے والے کولکاتا کے کھلاڑیوں کے نام ہیں ورون چکرورتی اور سندیپ واریر۔ اے این آئی کی ایک خبر کے مطابق بی سی سی آئی افسر کا کہنا ہے کہ ’’ورون اور سندیپ کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں اور اس سے آر سی بی خیمہ میں فکر بڑھ گئی ہے۔ آج ہونے والے کھیل کو رد کر دیا گیا ہے۔‘‘

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب آئی پی ایل 2021 کے بایو ببل کے اندر کسی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آیا ہو۔ اس سے پہلے دہلی کیپٹلز کے اکشر پٹیل، کولکاتا کے نتیش رانا اور وانکھیڑے اسٹیڈیم کے کچھ گراؤنڈ اسٹاف کورونا پازیٹو ہو چکے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس کی دوسری لہر کی وجہ سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں کل 3417 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جب کہ مجموعی طور پر 368147 لوگ اس مہلک وائرس کے شکار ہوئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔