چکرورتی اور رسل کی مہلک بولنگ ، کے کے آر نو وکٹوں سے فاتح

کے کے آر نے اس جیت کے ساتھ دو اہم پوائنٹس حاصل کیےاور اس نے نہ صرف پوائنٹس ٹیبل میں دو درجے چھلانگ لگا ئی بلکہ اس کا نیٹ رن ریٹ بھی مثبت ہو گیا ہے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بہترین اسپنر ورون چکرورتی (3/13) اور تیز بولنگ آل راؤنڈر آندرے رسل (3/9) کی مہلک بولنگ کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے آئی پی ایل 14 کا 31 واں میچ میں کو رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کو نو وکٹوں سے شکست دی۔

ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بنگلور کی ٹیم 100 رنز بھی نہ بنا سکی اور 19 اوورز میں 92 رنز بنانے کے بعد آل آؤٹ ہو گئی۔ جواب میں کے کے آر نے اوپنرز شبھمن گل (48) اور وینکٹیش ایئر (41) کی پہلی وکٹ کے لیے 82 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت کی بدولت 10 اوورز میں 9 وکٹوں سے میچ جیت لیا۔ شبھمن نے 34 گیندوں میں چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 48 رنز بنائے اور وینکٹیش نے 27 گیندوں میں سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 41 رنز بنائے۔


بہترین اسپنر ورون چکرورتی (3/13) اور فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر آندرے رسل (3/9) کی مہلک بولنگ کی بدولت کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) نے یہاں آئی پی ایل 14 کے دوسرے مرحلے کے اپنے دوسرے میچ میں یہاں پیر کو رائل چیلنجرس بنگلورو آر سی بی کو مھض 92 رن پر ڈھیر کردیا۔

آر سی بی کے کپتان ویراٹ کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ، لیکن ان کی بیٹنگ سائیڈ اس فیصلے پر قائم نہیں رہی۔ ویراٹ خود آر سی بی کی مہلک بولنگ کا پہلا شکار بنے ، جنہیں دوسرے ہی اوور میں فاسٹ بولر پرنام کرشنا نے آؤٹ کیا۔ اس کے بعد دیودت پیڈیکل اور سریکر بھارت نے 31 رنز کی شراکت سے اننگز کا چارج سنبھال لیا ، لیکن فاسٹ بولر لوکی فرگوسن نے پڈیکل کو آؤٹ کرکے شراکت کو توڑ دیا اور اس کے بعد وکٹوں گرنے شروع ہوگئی۔


یہاں سے چکرورتی اور رسل نے برتری حاصل کی اور آر سی بی کی بیٹنگ کی کمر توڑ دی۔ جہاں رسل نے تین اوورز میں نو کے عوض تین ، جبکہ چکرورتی نے چار اوورز میں 13 پر تین وکٹ لیے۔ فرگوسن نے ہرشل پٹیل کی شکل میں دوسری وکٹ حاصل کی۔ آر سی بی کی جانب سے پیڈیکل نے 22 ، سریکر نے 16 اور ہرشل نے 12 رنز بنائے۔

کولکتہ کو جیت کے لیے 93 رنز اور اہم دو پوائنٹس کی ضرورت ہے۔ کولکتہ کے لیے اس میچ میں جیت بہت اہم ہے ، کیونکہ وہ سات میں سے صرف دو میچ جیتنے کے بعد چار پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں ساتویں پوزیشن پر ہے۔ اگر وہ یہ میچ بھاری مارجن سے جیتتا ہے تو پوائنٹس ٹیبل میں اس کی جگہ کے ساتھ ساتھ اس کا نیٹ رن ریٹ بھی بہتر ہو سکتا ہے جو بعض اوقات ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے کے لیے اہم ثابت ہوتا ہے۔


کولکتہ نے اس جیت کے ساتھ دو اہم پوائنٹس حاصل کیے۔ اسے بڑے مارجن سے جیتنے کا فائدہ بھی ہے۔ وہ نہ صرف پوائنٹس ٹیبل میں دو درجے چھلانگ لگا کر پانچویں نمبر پر آگیا ہے بلکہ اس کا نیٹ رن ریٹ بھی مثبت ہو گیا ہے۔ اس کا نیٹ رن ریٹ اب +0.110 ہے جو نمبر تین بنگلور اور نمبر چار ممبئی سے بہتر ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */