کے کے آر نے ممبئی انڈینس کو ہرایا، پوائنٹس ٹیبل میں چوتھے مقام پر

کولکتا کی جانب سے وینکٹیش ایئر اورراہل ترپاٹھی کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت کے کے آر نے ممبئی انڈینس کو آئی پی ایل کے اہم میچ میں شکست دے دی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

آئی پی ایل کے ایک اہم میچ میں کولکتا کی کے کے آر ٹیم نے ممبئی انڈینس کو سات وکٹ سے شکست دی اور اس کے ساتھ ہی کے کے آر نے اپنی پچھلی شکست کا بدلا لے لیا ۔ پوانٹس ٹیبل میں کے کے آر کی ٹیم چوتھے مقام پر آ گئی ہے جبکہ ممبئی انڈینس چھٹے مقام پر چلی گئی ہے۔

ممبئی انڈینس نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوور میں چھہ وکٹ پر 155 رن بنائے لیکن کے کے آر کی ٹیم نے یہ ہدف محض 15.1 اووروں میں تین وکٹ کے نقصان پر ہی حاصل کر لیا ۔ کے کے آر کی جیت کے ہیرو وینکٹیش ایئر اور راہل ترپاٹھی رہے ۔ وینکٹیش نے 30 گیندوں میں 53 رن بنائے جبکہ راہل نے 40 گیندوں میں 72 رن کی پاری کھیلی اور دونوں نے دوسرے وکٹ کی شراکت میں 88 رن بنائے۔ آئی پی ایل میں وینکٹیش کی یہ پہلی نصف سنچری ہے۔


واضح رہے کے کے آر کی جانب سے سلامی بلے باز وینکٹیش پہلی گیند سے ہی حاوی رہے اور انہوں نے دھماکہ دار پاری کھیلی۔انہوں نے اپنی پاری میں چار چوکے اور تین چھکے لگائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔