آئی پی ایل 2024 کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان، اس دن دبئی میں لگائی جائے گی کھلاڑیوں کی بولی

آئی پی ایل 2024 کی نیلامی 19 دسمبر کو دبئی میں ہوگی۔ کھلاڑیوں کو ریٹین کرنے اور ٹریڈ کرنے کی آخری تاریخ 26 نومبر رکھی گئی ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: آئی پی ایل 2024 کی نیلامی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یہ نیلامی 19 دسمبر کو دبئی میں ہوگی۔ اس کے ساتھ کھلاڑیوں کو ریٹین (برقرار) کرنے اور ٹریڈ (فروخت) کرنے کی آخری تاریخ 26 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ یہ آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ نیلامی بیرون ملک ہو رہی ہے۔

آئی پی ایل ٹیموں کے پاس 29 نومبر تک کا وقت ہوگا کہ وہ برقرار اور فارغ کئے جانے الے کھلاڑیوں کی فہرست جمع کرائیں۔ آئی پی ایل کی تمام 10 ٹیموں کے پاس 100 کروڑ روپے کا والیٹ ہوگا جو کہ گزشتہ سیزن سے 5 کروڑ روپے زیادہ ہے۔ اس بڑے اعلان سے پہلے ہی ممبئی انڈینز نے ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر روماریو شیفرڈ کو لکھنؤ سپر جائنٹس سے خرید لیا ہے۔


پچھلے سیزن میں شیفرڈ نے لکھنؤ کے لیے صرف ایک میچ کھیلا تھا۔ یہ ڈیل 50 لاکھ روپے میں ہوئی ہے۔ اس بار نیلامی میں کئی غیر ملکی کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں۔ آسٹریلوی فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے آئی پی ایل کھیلنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

पिछले सीजन शेफर्ड ने लखनऊ के लिए सिर्फ एक मैच खेला था। ये डील 50 लाख रुपये में हुई है। इस बार ऑक्शन में कई विदेशी खिलाड़ी शामिल हो सकते हैं। ऑस्‍ट्रेलिया के तेज गेंदबाज मिचेल स्‍टार्क पर आईपीएल में खेलने की इच्छा जाहिर कर चुके हैं।

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔