آئی پی ایل 2020: ایک گیند مس کرنے پر یوراج سنگھ نے تیوتیا کو کہا شکریہ

یوراج نے کہا کہ ہنسمکھ چہرے کے تیوتیا بھائی ایک گیند مس کرنے پر آپ کا شکریہ، یہ واقعتاً ایک زبردست میچ تھا۔ اس عظیم فتح کے لئے راجستھان کو مبارکباد۔

ایک گیند مس  کرنے پر یوراج سنگھ نے تیوتیا کو کہا شکریہ
ایک گیند مس کرنے پر یوراج سنگھ نے تیوتیا کو کہا شکریہ
user

یو این آئی

نئی دہلی: سابق ہندوستانی آل راؤنڈر اور سکسر کنگ کے نام سے معروف یوراج سنگھ نے راجستھان رائلز کے بیٹس مین راہل تیوتیا کے چھ گیندوں میں پانچ چھکے مارنے پر کہا ہے کہ ایک گیند مس کرنے کا شکریہ تیوتیا۔

تیوتیا نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف شیلڈن کوٹریل کے خلاف ایک اوور میں پانچ چھکے لگائے تھے۔ انہوں نے 18ویں اوور کی پہلی چار گیندوں پر چھکے مارے، لیکن پانچویں گیند مس کرگئے۔ تاہم انہوں نے چھٹی گیند پر ایک اور چھکا لگایا اور کوٹریل کے اوور میں 30 رنز بنائے۔ میچ میں اوور بڑے اسکور کے ساتھ فیصلہ کن ثابت ہوا اور راجستھان نے یہ میچ چار وکٹوں سے جیت لیا۔


یوراج نے کہا کہ ہنسمکھ چہرے کے تیوتیا بھائی ایک گیند مس کرنے پر آپ کا شکریہ۔ یہ واقعتاً ایک زبردست میچ تھا۔ اس عظیم فتح کے لئے راجستھان کو مبارکباد۔ مینک اگروال اور سنجو سیمسن نے بھی عمدہ کھیل کھیلا۔ قابل ذکر ہے کہ یوراج نے 2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کے ایک اوور میں چھ چھکے لگائے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔