آئی پی ایل 2020: مثبت رہ کر مضبوطی سے واپسی کریں گے، پنجاب ٹیم کے کپتان راہل

راجستھان رائلز کے خلاف ایک دلچسپ مقابلے میں شکست کے بعد کنگز الیون پنجاب کے کپتان لوکیش راہل نے کہا ہے کہ ٹیم مثبت رہ کر اگلے میچ میں واپسی کرے گی

مثبت رہ کر مضبوطی سے واپسی کریں گے، پنجاب ٹیم کے کپتان راہل
مثبت رہ کر مضبوطی سے واپسی کریں گے، پنجاب ٹیم کے کپتان راہل
user

یو این آئی

شارجہ: راجستھان رائلز کے خلاف ایک دلچسپ مقابلے میں شکست کے بعد کنگز الیون پنجاب کے کپتان لوکیش راہل نے کہا ہے کہ ٹیم مثبت رہ کر اگلے میچ میں واپسی کرے گی۔

کنگز الیون پنجاب کے کپتان کے ایل راہل نے کہا کہ ان کی ٹیم کو شکست کے باوجود مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔راہل نے کہا کہ یہ ٹی 20 کرکٹ ہے۔ ہم نے اس میں کئی بار دیکھا ہے۔ ہمیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہم نے بہت سارے کام اچھے طریقے سے انجام دیئے ہیں لیکن انہیں اپنی فتح کا سہرا دینا ہوگا۔ دباؤ میں بولر غلطیاں کرسکتے ہیں۔ ہمیں مضبوطی سے واپسی کرنی ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے بالرز کے ساتھ ہوں۔ ایک میچ خراب ہوسکتا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ یہ ٹورنامنٹ کے آغاز میں ہوا ۔ ہم ایک مضبوط واپسی کر سکتے ہیں۔ اتنے چھوٹے فیلڈ میں بڑا اسکور کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ بالر آخری اوور میں رنز لٹا رہے ہیں۔


اس طرح شکست کے بعد کنگز الیون پنجاب کے کپتان لوکیش راہل نے کہا کہ یہ ٹی ٹونٹی کرکٹ ہے۔ یہ اسی طرح ہوتا رہتا ہے۔ بعض اوقات اصلاح کرنے کے بعد بھی نتیجہ نہیں ملتا۔ میرے خیال میں یہ میچ ہماری جیب میں تھا۔راہل نے مزید کہا کہ دن کے اختتام پر میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ ہم نے عمدہ بلے بازی کی لیکن ہمارے بالرز دباؤ میں تھے۔ میں نے انہیں یقین دلایا کہ انہوں نے آخری دو میچوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وہ اس سے سبق لیں گے اور اگلے میچ میں شاندار طریقے سے واپس آئیں گے۔

شارجہ کے چھوٹے گراؤنڈ کے بارے میں راہل نے کہا کہ چھوٹے گراؤنڈ اور ہدف یہ سب کچھ اہم نہیں ہیں۔ بولر اس ٹورنامنٹ میں بہت آگے جا رہے ہیں۔ تمام ٹیمیں اپنے بلے بازوں کی حمایت کر رہی ہیں۔ تاہم سنجو سیمسن نے عمدہ بلے بازی کی اور وہ فتح کے حقدار ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔