آئی پی ایل 2020: گیل کو کیوں نہیں کھلا رہی کنگز الیون پنجاب؟ کمبلے نے بتائی وجہ

کنگز الیون پنجاب کی آئی پی ایل کے موجودہ 13 ویں سیزن میں ابھی تک حالت انتہائی خراب ہے اس کے باوجود ٹیم نے کرس گیل کو ایک بھی میچ میں کھیلنے کا موقع نہیں دیا ہے، کمبلے نے اس کی وجہ بیان کی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ابو ظہبی: انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے 13 ویں سیزن میں کنگز الیون پنجاب کی کارکردگی انتہائی خراب رہی ہے۔ پنجاب ٹیم اب تک کھیلے گئے 6 میں سے 5 میچوں میں ہارنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں آخری نمبر پر ہے۔ اتنی ناقص کارکردگی کے باوجود ٹیم میں ٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے کامیاب ترین کھلاڑی کرس گیل کا انتخاب نہ کرنے کی وجہ سے کپتان اور کوچ پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ ٹیم کے کوچ انیل کمبلے نے تاہم اب گیل کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کی وجہ بتائی ہے۔

سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف جمعرات کو کھیلے گئے میچ میں کنگز الیون پنجاب کو 69 رن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیم کے کوچ انیل کمبلے نے میچ کے دوران کہا کہ حیدرآباد کے خلاف میچ میں کرس گیل کو صحت کی خرابی کی وجہ سے موقع نہیں ملا۔

انیل کمبلے نے کہا، "حیدرآباد کے خلاف میچ میں ہم گیل کو ٹیم میں شامل کرنا چاہتے تھے لیکن گیل اس میچ کے لئے فٹ نہیں تھے۔ کرس گیل فوڈ پوائزننگ سے متاثر ہیں، یہی وجہ ہے کہ ہم حیدرآباد کے خلاف میچ میں انھیں میدان میں نہیں اتار پائے تھے۔


خیال رہے کرس گیل کو انڈین پریمیر لیگ کے 13 ویں سیزن میں ایک بھی میچ کھیلنے کا موقع نہیں ملا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ کرس گیل کا تجربہ ٹیم کے لئے کارآمد ثابت ہوسکتا ہے اور ٹیم اپنی پرانی لے حاصل کر سکتی ہے۔

تاہم، کنگز الیون پنجاب کے لئے گیل کو ٹیم میں جگہ دینا فی الحال آسان نہیں ہے۔ گیل کی آمد پر ٹیم کو اپنی ایک کامیاب اوپننگ جوڑی مینک اور راہل کو تیسرے نمبر پر بھیجنا ہوگا۔ علاوہ ازیں، کرس گیل کی ناقص فیلڈنگ بھی ٹیم کے لئے مشکلات پیدا کرسکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔