آئی پی ایل 2020: چنئی کو 100 رنوں تک محدود رکھنا چاہتے تھے، کپتان پولارڈ

اپنی کپتانی پر پولارڈ نے کہا کہ ’’یہ کھیل کا حصہ ہے، کئی بار آپ کو لیڈر بننے کے لئے لیڈر ہونا نہیں پڑتا۔ میں کچھ چیزیں جانتا ہوں، اس لئے میرے لئے یہ میدان پر کام کرنے کی بات ہے، جو میں نے آج کیا۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ابو ظہبی: ممبئی انڈینز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چنئی سپر کنگز کو 10 وکٹوں سے کراری شکست دی۔ اس میچ میں ٹیم کی کپتانی کیرون پولارڈ نے کی اور وہ اپنی ٹیم کی کارکردگی سے کافی خوش ہیں۔ ممبئی انڈینز نے شارجہ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں چنئی کو 20 اوور میں نو وکٹ کے نقصان پر 114 رنوں تک محدود کر دیا اور 10 وکٹ سے جیت درج کی۔

چنئی سپر کنگز کو پہلی مرتبہ 10 وکٹ سے ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس سے پہلے 2008 میں اسے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینز کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے ہار ہوئی تھی۔ روہت شرما کے چوٹ لگ جانے کی وجہ سے کیرون پولارڈ نے اس میچ میں کپتانی کی اور کہا کہ یہ جیت ٹیم کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔


میچ کے بعد پولارڈ نے کہا، ’’ہم انہیں 100 رنز کے اندر آؤٹ کرنا چاہتے تھے لیکن سیم کورین نے بہترین بلے بازی کی۔ مجھے لگتا ہے کہ یہ ٹیم کی مشترکہ کوشش تھی۔ شروعات میں تین چار وکٹ آپ کو میچ میں لا دیتے ہیں۔‘‘ پولارڈ نے کہا، ’’ہماری سلامی جوڑی نے بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہم ٹاپ 2 میں پہنچنا چاہتے ہیں اور یہ پوئنٹس پر ہی منحصر ہے۔‘‘

اپنی کپتانی پر پولارڈ نے کہا کہ ’’یہ کھیل کا حصہ ہے۔ کئی بار آپ کو لیڈر بننے کے لئے لیڈر ہونا نہیں پڑتا۔ میں کچھ چیزیں جانتا ہوں، اس لئے میرے لئے یہ میدان پر کام کرنے کی بات ہے، جو میں نے آج کیا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔