آئی پی ایل 2020: پلے آف کا ٹکٹ حاصل کرنے کے ارادے سے اتریں گے وراٹ کے چیلنجرز

کپتان وراٹ کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلورو ٹورنامنٹ سے تقریباً باہر ہوچکی چنئی سپر کنگس کے خلاف اتوار کو ہونے والے مقابلے میں آئی پی ایل کے پلے آف کا ٹکٹ حاصل کرنے کے ارادے سے اترے گی

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

دوبئی: کپتان وراٹ کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلورو ٹورنامنٹ سے تقریباً باہر ہوچکی چنئی سپر کنگس کے خلاف اتوار کو ہونے والے مقابلے میں آئی پی ایل کے پلے آف کا ٹکٹ حاصل کرنے کے ارادے سے اترے گی۔

وراٹ کے چیلنجرز نے آئی پی ایل کے اس سیشن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے او ر یہ ٹیم پلے آف میں جگہ بنانے سے صرف ایک جیت دور ہے۔ بنگلورو دس میچوں میں سات جیت، تین شکست اورج 14پوائنٹوں کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں تیسرے نمبر پر ہے۔ بنگلورو کے دہلی کیپیٹلس اور ممبئی انڈینس کے برابر 14پوائنٹ ہیں لیکن نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر وہ تیسرے نمبر پر ہے۔


بنگلورو کے سامنے چنئی کی ٹیم ہے جس کی کمزور کارکردگی اس ٹورنامنٹ میں مسلسل بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ وراٹ کے پاس موقع ہے کہ وہ کمزور پڑ چکی مہندر سنگھ دھونی کی چنئی ٹیم کو شکست دیں اور پلے آف میں جگہ یقینی کرنے کے بعد ٹاپ دو مقامات پر جگہ بنانے کی کوشش کریں۔ چنئی 11میچوں میں محض تین جیت اور آٹھ شکست کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں آخری نمبر پر ہے۔

چنئی کی یہ حالت ہے کہ اسے اپنے باقی تین میچ بڑے فرق سے جیتنے ہوں گے اور امید کرنی ہوگی کہ چار اور ٹیمیں بھی 12کے اسکور پر آکر رکیں لیکن چنئی کی حالیہ کارکردگی سے ایسی کوئی امید نہیں جاسکتی۔ چنئی اب دوسری ٹیموں کا کھیل بگاڑ سکتی ہے۔ چنئی کو جمعہ کو ممبئی دس وکٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جو آئی پی ایل کی تاریخ میں اس کی پہلی دس وکٹ کی شکست تھی۔

بنگلورو نے اپنے گذشتہ مقابلے میں کولکتہ نائٹ رائیڈرس کو 84رن پر روکنے کے بعد آٹھ وکٹ سے جیت حاصل کی تھی۔ بنگلورو بلے باز اور گیند بازوں دو نوں لحاظ سے ٹاپ فارم میں ہیں اور وہ چنئی کے خلاف جیت کی مضبوط دعویدار کے طور پر اترے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */