آئی پی ایل 2020: وراٹ کوہلی بمراہ کے پہلے اور 100 ویں شکار

بمراہ نے آئی پی ایل میں اپنا پہلا وکٹ وراٹ کوہلی کی شکل میں حاصل کیا تھا اور اب وراٹ کوہلی کو ہی شکار بنا کر اپنے وکٹوں کی سنچری مکمل کی

آئی پی ایل 2020: وراٹ کوہلی بمراہ کے پہلے اور 100 ویں شکار
آئی پی ایل 2020: وراٹ کوہلی بمراہ کے پہلے اور 100 ویں شکار
user

یو این آئی

ابو ظبی: ممبئی انڈینز کے فاسٹ بالر جسپریت بُمراہ نے بدھ کے روز رائل چیلنجرس بنگلور کے خلاف ایک زبردست ریکارڈ قائم کیا ہے، انہوں نے آئی پی ایل میں اپنا پہلا وکٹ وراٹ کوہلی کی شکل میں حاصل کیا تھا اور اب وراٹ کوہلی کو ہی شکار بنا کر اپنے وکٹوں کی سنچری مکمل کی۔

اننگز کے 12 ویں اوور کی دوسری گیند پر بمراہ نے رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی کو سوربھ تیواری کے ہاتھوں کیچ کراکر آئی پی ایل میں 100 وکٹ مکمل کئے۔ اس وقت دنیا کے تیزترین بولرز میں سے ایک بمراہ آئی پی ایل 2020 میں بمرہ بہترین فارم میں چل رہے ہیں اور انہوں نے اب تک 12 میچوں میں 20 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ آئی پی ایل میں وراٹ ہی ان کا پہلا شکار تھے۔ بمراہ نے 2013 میں ممبئی انڈینز کی جانب سے آئی پی ایل میں ڈیبو کیا تھا۔


ممبئی انڈینز کی جانب سے آئی پی ایل میں ڈیبو کرنے والے بمراہ نے اب تک 89 میچوں میں 102 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ اس وقت سب سے زیادہ وکٹ لینے کے معاملے میں بمراہ 15 ویں نمبر پر ہے۔ تیز بولرز میں لستھ ملنگا، ڈوین براوو، بھونیشور کمار، امیش یادو، آشیش نہرا، ظہیر خان، سندیپ شرما اور آر ونے کمار نے 100 یا اس سے زیادہ وکٹ حاصل کئے ہیں۔آئی پی ایل 2020 میں ٹرینٹ بولٹ اور بمراہ کی جوڑی تباہی مچا رہی ہے۔ دونوں بالرز نے مل کر 37 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ اس میں بمراہ نے 17 کی اوسط سے 20 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ ان کی بہترین کارکردگی راجستھان رائلز کے خلاف تھی، جب انہوں نے 20 رن دے کر چار وکٹ حاصل کئے۔

ملنگا نے آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹ حاصل کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ انہوں نے 122 میچوں میں 170 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ ان کے بعد امت مشرا کا نمبر آتا ہے جنہوں نے میں 150 میچوں میں 160 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ تاہم مشرا انگلی کی انجری کے سبب آئی پی ایل 2020 سے باہر ہوگئے تھے۔ تیسرے نمبر پر چنئی سپر کنگز کے اسپنر پیوش چاولہ موجود ہیں جنہوں نے 164 میچوں میں 156 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ چنئی کے ڈوائن براوو نے 153 اور ہربھجن سنگھ نے 150 وکٹ حاصل کئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔