آئی پی ایل 2020: وراٹ کوہلی پر 12 لاکھ کا جرمانہ عائد، جانیں کیوں!

وراٹ کوہلی پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے، آئی پی ایل کی طرف سے یہ طلاع بیان جاری کر کے دی گئی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی کو 12 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ یہ جرمانہ ان پر کنگز الیون پنجاب کے خلاف سست اوور ریٹ کے لئے عائد کیا گیا ہے۔ کوہلی کی ٹیم میچ 97 رنز سے ہار گئی اور کنگز الیون پنجاب کے خلاف بطور کپتان کوہلی نے کسی بھی شعبے میں تعاون نہیں کیا یعنی ان کی کپتانی، بیٹنگ اور بولنگ کے حوالہ سے تمام حکمت عملی بیکار چلی گئی۔

آئی پی ایل نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا، "اس سیزن میں ان کی (کوہلی کی) ٹیم کی یہ پہلی غلطی تھی، آئی آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کے تحت سست اوور ریٹ کی پاداش میں کوہلی پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔‘‘ جمعرات کی شب وراٹ کوہلی کے لئے اچھی نہیں تھی۔ انہوں نے سنچری اسکور کرنے کے ایل راہل کے دو کیچ چھوڑے، جو ان کی ٹیم کو بہت مہنگے پرے۔ کوہلی نے رنوں میں کے معاملہ میں بھی کوئی خاص تعاون نہیں کیا۔


وہیں، کنگز الیون پنجاب کے کے ایل راہل نے 69 گیندوں پر 132 رنز بنائے اور اس کے ساتھ کچھ نئے ریکارڈ بھی قائم کیے۔ وہ آئی پی ایل میں کم گیندوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے۔ کوہلی نے راہل کے کیچ دو مرتبہ چھوڑے۔ ان دونوں کیچوں کے چھوٹنے کی جوجہ سے کنگز الیون پنجاب کا اسکور 3 وکٹوں کے نقصان پر 206 تک پہنچا۔

میچ کے اختتام پر وراٹ کوہلی نے سست اوور ریٹ کے بارے میں کہا، "مجھے سامنے کھڑا ہونا پڑے گا اور اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، یہ اچھا دن نہیں رہا۔ جب راہل سیٹ تھے تو کچھ بہتر مواقع حاصل ہوئے تھے۔‘‘ واضح رہے کہ کنگز الیون پنجاب نے اس میچ میں 20 اوورز میں 206 رنز بنائے، جبکہ وراٹ کوہلی کی ٹیم رائئل چینجلرز بنگلور 17 اوورز میں 109 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

मैच खत्म होने के बादा विराट कोहली ने स्लो ओवर-रेट को लेकर कहा,"मुझे सामने खड़े रहना होगा और इसका खामियाजा उठाना होगा, यह अच्छा दिन नहीं रहा. जब राहुल सेट थे, तो कुछ अच्छे मौके मिले थे." बता दें कि किंग्स इलेवन पंजाब ने इस मैच में 20 ओवर में 206 रन बनाए थे जबकि विराट कोहली की टीम रॉय चैंलेजर्स बैंगलोर 17 ओवर में 109 रन बनाकर ऑल आउट हो गई थी.

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔