آئی پی ایل 2020: فنچ کی ڈریسنگ روم میں سگریٹ نوشی! منتظمین سے پوچھے گئے سوال

جس وقت آر سی بی کی ٹیم راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں بلے بازی کر رہی تھی، اس وقت کیمرہ ٹیم کے ڈریسنگ روم کی طرف گیا تھا۔ فنچ اس وقت سگریٹ نوشی میں مصروف تھے اور یہ منظر کیمرے میں قید ہو گیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

ابو ظہبی: انڈین پریمیر لیگ کے 13 ویں سیزن میں فارم سے باہر چل رہے آر سی بی کے اسٹار بلے باز ایرون فنچ کو ہفتے کے روز ڈریسنگ روم میں ’ای سگریٹ‘ کے کش لگاتے ہوئے پکڑا گیا ہے۔ ان کی یہ حرکت کیمرے میں قید ہو گئی۔ ایرون فنچ کی اس حرکت پر انہیں سوشل میڈیا پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایرون فنچ کے ڈریسنگ روم میں سگریٹ پینے کا انکشاف ہونے کے بعد ان کے خلاف کیا کارروائی ہوگی اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ لیکن سوشل میڈیا پر سگریٹ نوشی کے خلاف آئی پی ایل کے اصولوں پر ضرور سوالات کھڑے ہو رہے ہیں۔


دراصل جس وقت آر سی بی کی ٹیم راجستھان رائلز کے خلاف میچ میں بلے بازی کر رہی تھی، اس وقت کیمرہ ٹیم کے ڈریسنگ روم کی طرف گیا تھا۔ فنچ اس وقت سگریٹ نوشی میں مصروف تھے اور یہ منظر کیمرے میں قید ہو گیا۔ اس کے فوری بعد ہی فنچ کی سگریٹ نوشی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ قابل ذکر ہے کہ فنچ نے کیمرہ دیکھ کر سگریٹ چھپانے کی کوشش کی تھی۔

ایک صارف نے سوشل میڈیا پر فنچ سے سوال کیا ہے کہ کیا آئی پی ایل میں میچ کے دوران ایسے کام کرنے کی اجازت ہے؟ خیال کیا جاتا ہے کہ پہلے ہی فارم سے باہر چل رہے فنچ کی مشکلات میں اس واقعہ سے مزید اضافہ ہو جائے گا۔ اس سیزن میں اب تک 9 میچ کھیلتے ہوئے فنچ نے صرف ایک نصف سنچری اسکور کی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔