آئی پی ایل 2020: پنت کے لئے خطرہ بن رہے ہیں سنجو سیمسن

کیرالا سے تعلق رکھنے والے تریوندرم کے کھلاڑی سیمسن کو پہلے ہی اپنی دھماکہ خیز بیٹنگ کے لئے جانا جاتا تھا لیکن اس آئی پی ایل نے ان کی ساکھ میں ایک اور اضافہ کیا ہے۔

آئی پی ایل 2020: پنت کے لئے خطرہ بن رہے ہیں سنجو سیمسن
آئی پی ایل 2020: پنت کے لئے خطرہ بن رہے ہیں سنجو سیمسن
user

یو این آئی

دبئی: وکٹ کیپر بیٹسمین سنجو سیمسن اپنی ٹیم راجستھان رائلز کے آئی پی ایل 13 میں شاندار ڈیبیو اور دو میچوں میں میچ جیتنے والی کارکردگی کے بعد ہندوستان کے محدود اوورز کے وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت کے لئے خطرہ بن رہے ہیں۔

25 سالہ سیمسن نے آئی پی ایل 13 میں اپنی ٹیم کے پہلے دو میچوں میں چنئی سپر کنگز کے خلاف 74 اور کنگز الیون پنجاب کے خلاف 85 رنز بنائے ہیں۔ سیمسن نے دونوں میچوں میں مجموعی طور پر 16 چھکے لگائے ہیں۔ انہوں نے پنجاب کے خلاف 85 رنز میں سات چھکے اور چنئی کے خلاف 74 رنز میں نو چھکے لگائے تھے۔ وہ دونوں میچوں میں مین آف دی میچ رہے۔


کیرالا سے تعلق رکھنے والے تریوندرم کے کھلاڑی سیمسن کو پہلے ہی اپنی دھماکہ خیز بیٹنگ کے لئے جانا جاتا تھا لیکن اس آئی پی ایل نے ان کی ساکھ میں ایک اور اضافہ کیا ہے۔ ان کے مقابلے میں ہندوستان کی محدود اوورز ٹیم کے رکن پنت نے پنجاب کے خلاف 31 اور چنئی کے خلاف ناٹ آؤٹ 37 رنز بنائے۔

سیمسن اس وقت کارکردگی کے معاملے میں پنت سے آگے ہیں اور صرف دو میچوں کے بعد محدود اوورز ٹیم انڈیا میں اپنے دعوے کو مضبوط کر چکے ہیں۔ سیمسن نے 2013 میں آئی پی ایل میں کھیلنا شروع کیا تھا لیکن انہوں نے 2017 سے منظر عام پر آنا شروع کیا۔ سیمسن نے اپنے 95 میچوں میں 2368 رنز بنائے ہیں جبکہ پنت جو 2016 سے آئی پی ایل میں کھیل رہے ہیں، 56 میچوں میں 1804 رنز بنا چکے ہیں۔


دونوں کھلاڑیوں میں چھکوں کے معاملے میں بڑی مہارت ہے۔ سیمسن نے 95 میچوں میں 105 چھکے جبکہ پنت نے 56 میچوں میں 94 چھکے اڑائے ہیں۔ سیمسن نے کل کے میچ میں سات چھکے اڑاتے ہوئے آئی پی ایل میں چھکوں کی سنچری مکمل کی۔

سیمسن کی شاندار بلے بازی نے سابق ہندوستانی کپتان سنیل گواسکر کو متاثر کیا، جو آئی پی ایل میں تبصرہ کر رہے ہیں۔ ٹیم انڈیا کے سابق کپتان اور بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گنگولی نے سیمسن کو خصوصی صلاحیت کے حامل کھلاڑی سے تعبیر کیا ہے جبکہ کانگریس کے رکن اسمبلی ششی تھرور نے ٹوئٹ کر کے سیمسن کو اگلا مہندر سنگھ دھونی قرار دیا ہے۔ اتوار کے میچ میں پنجاب نے 223 رنز کا بڑا اسکور بنایا تھا اور راجستھان نے اپنا ہدف تین گیندوں کے باقی رہتے حاصل کرلیا تھا جس میں سیمسن نے دھماکہ خیز اننگز میں 42 گیندوں پر 85 رنز بنائے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔