راجستھان بمقابلہ کنگز الیون پنجاب: ویلن سے اچانک ہیرو بنے راہل تیواتیا کا بیان آیا سامنے

راہل تیواتیا نے کہا کہ "میں جانتا تھا کہ ڈگ آؤٹ میں گیند کو ہِٹ کر سکتا ہوں۔ یہ صرف ایک چھکّے کی بات تھی۔ پانچ چھکّے ایک اوور میں آئے، یہ شاندار تھا۔"

تصویر بشکریہ آئی سی سی
تصویر بشکریہ آئی سی سی
user

تنویر

27 ستمبر کو کھیلے گئے آئی پی ایل میچ میں راجستھان رائلز نے حیرت انگیز طریقے سے کنگز الیون پنجاب کو شکست دے دی۔ اس جیت کے اہم ہیرو سنجو سیمسن اور راہل تیواتیا رہے۔ لیکن راہل تیواتیا نے شیلڈن کو ٹریل کے ذریعہ پھینکے گئے 18ویں اوور میں جو پانچ چھکے لگائے، اس سے قبل تک ٹیم کے لیے ویلن نظر آ رہے تھے۔ انھوں نے 19 گیندوں پر محض 8 رن بنائے تھے، لیکن پھر سب کچھ بدل گیا۔ ایک اوور میں پانچ چھکوں نے راجستھان کو جیت سے بھی ہمکنار کرایا اور سبھی کو یہ بھلا بھی دیا کہ انھوں نے 8 رن بنانے کے لیے 19 گیندوں کا سامنا کیا۔

ا س سلسلے میں راہل تیواتیا کا رد عمل سامنے آیا ہے اور انھوں نے بتایا ہے کہ وہ سست رفتاری سے بلے بازی کے وقت کیسا محسوس کر رہے تھے اور پھر بعد میں کیسا محسوس کیا۔ انھوں نے کہا کہ "میں اب اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ شروعات کی 20 گیندیں میرے کیریر کی سب سے خراب گیندیں رہیں۔ اس کے بعد میں نے مارنا شروع کیا۔" انھوں نے مزید کہا کہ "میں جانتا تھا کہ ڈگ آؤٹ میں گیند کو ہِٹ کر سکتا ہوں۔ میں جانتا تھا کہ مجھے اپنے آپ میں بھروسہ کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ صرف ایک چھکّے کی بات تھی۔ پانچ چھکّے ایک اوور میں آئے، یہ شاندار تھا۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔